دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ٹرمپ کا ایران میں غیر فوجی اہداف کو سنجیدگی سے نشانہ بنانے پر غور
No image امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران پر فوجی حملوں کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں جاری مظاہروں کے موقع پر تہران میں غیر فوجی اہداف پر حملوں سے متعلق سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے امریکی حکام کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملوں کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہروں کو دبانے کی کوششوں کے ردعمل میں سنجیدگی سے فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں۔
یاد رہےکہ ایران میں پُرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اب تک پُرتشدد واقعات میں 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم گزشتہ روز معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے دعویٰ کیا تھا جھڑپوں کے دوران اموات کی تعداد 217 ہوگئی ہے۔
امریکی صدر نے حال ہی میں ایرانی قیادت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ان پر سخت حملہ کردیں گے۔
صدرٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایران ماضی کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ آزادی کی جانب دیکھ رہا ہے اور امریکا اسکی مدد کے لیے تیار ہے۔
واپس کریں