دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نوجوان طالب علم رضی حیدر جان قربان کر چلے
No image (راولاکوٹ آصف اشرف) ایرانی قوم سے اظہار یک جہتی کرتے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ سے وابستہ عظیم قوم پرست کشمیری مزاحمت کار سید رضی حیدر جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے پرچم تلے آبائی قبرستان سہر ککوٹہ میں سپرد خاک۔ امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی میں رضی حیدر کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اہل تشیع کی امامت میں سنی عوام کی شرکت نے مسلکی اختلاف کا جنازہ نکال دیا رضی حیدر جو قوم پرست کشمیری جماعت جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے ایک فعال رکن تھ۔ے ایران پر حملہ ان کے جذبات کو شدت اختیار کرنے مجبور کر گیا پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد میں جب علی خامنہ ای کی شہادت کی اطلاع ملنے جب غم وغصہ میں گھیرے لوگ امریکن سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کرتے پہنچے تو فورسز کی فائرنگ سے دیگر لوگوں کے ساتھ نوجوان طالب علم رضی حیدر جان قربان کر چلے ۔ان کا جسد خاکی جب سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقے سہر ککوٹہ پہنچا تو لوگ سراپا احتجاج بن گئے اہل تشیع امام کی اقتداء میں سنی عوام نے رضی حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی بعد ازاں رضی حیدر کو جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا ۔اس موقع پر ایرانی قوم کے حق اور امریکہ اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کے ساتھ انڈیپنڈنٹ کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔ دوسری طرف پاکستان بھارت کے درمیان ریاست جموں کشمیر کو تقسیم کرنے والی عبوری سیز فائر لائن پر واقع گاؤں سے تعلق رکھنے والے جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ سے وابستہ جنگجو کمانڈر حافظ سردار خادم شہید جو بھارتی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے ان کے یوم شہادت پر بھارتی مورچوں کے سامنے جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے کارکنوں نے مظاہرے کا انعقاد کرکے علی خامنہ ای اور ایرانی شہداء کے حق میں اور امریکہ اسرائیل اور اتحادی و سہولت کار افواج اور حکمران اتحاد کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی نعرہ بازی اور مقررین کی تقاریر نے کربلا کا منظر سامنے لا ڈالا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے ملے۔
واپس کریں