دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین کی ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
No image چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، چین کو لڑائی پھیلنےسے متعلق گہری تشویش ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ فریقین فوجی آپریشنز روکیں، لڑائی کے پھیلاؤ سے بچیں، چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کےاستعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
واپس کریں