سید علی گیلانی کی برسی، کشمیرکاز آرٹس اینڈ لینگویجزآزادحکومت کی تقریبات
سردارساجد محمودڈپٹی ڈائریکٹرلاء فیئرونگ راولپنڈی۔ جناب وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کشمیرکازآرٹس اینڈ لینگویجز کے زیراہتمام آزادکشمیربھراوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے تاریخی شہرلاہورمیں قائدحریت سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پرخصوصی تقریبات کاانعقاد کرتے ہوئے سید علی گیلانی کی سیاسی،دینی، تحریکی وملی خدمات کوبھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کیاگیااور سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل نے تمام سرگرمیوں کی خود نگرانی فرمائی۔ اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع جموں وکشمیرہاؤس کے ملٹی پرپز ہال میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور جموں وکشمیرلبریشن سیل کے اشتراک سے ایک اعلیٰ سطحی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صدرو سینٹر راجہ ظفرالحق، قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین راناقاسم نون، سابق امیر جماعتی اسلامی پاکستان مولاناسرا ج الحق،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعتیق احمدخان، سینیٹر سحرکامران ایم این اے، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹرمشتاق، سابق کنونیئرآل پارٹیز حریت کانفرنس محمود احمدساگر، فاروق رحمانی،، عبداللہ گل،فیض نقشبندی، سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر فرزانہ یعقوب کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک معقول تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے قائد حریت کی لازوال جدوجہد اور تحریکی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالے ہوئے کہاکہ قائدحریت نے مشکل ترین حالات میں بھی پاکستانیت کاعلم بلند رکھااور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہماراہے کا نعرہ دے کرنہ صرف مقبوضہ کشمیراور آزادکشمیرکے عوام بالخصوص نوجوانوں کی صحیح سمت میں راہنمائی فرمائی بلکہ انھوں نے تحریک آزادی کشمیرکی منزل کے لیے واضح راہ متعین کرنے کافریضہ بھی سرانجام دیا۔
برسی کی تقریبات کے سلسلہ کی دوسری بڑی سرگرمی آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں عمل میں لائی گئی جس میں جناب وزیراعظم آزادحکومت کی خصوصی ہدایات کے مطابق وزیراطلاعات حکومت آزاد کشمیر نے خصو صی شرکت فرمائی۔ وزیراطلاعات پیدسید مظہرعلی نے اس موقع پرسید علی گیلانی کی قومی اور ملی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ مقبوضہ کشمیرکے عوام تک وزیراعظم آزادکشمیرکاپیغام پہنچاتے ہوئے کہاکہ,, ہم اور ہماری حکومت جناب وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد میں مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے اور ہم یک جان دوقالب ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی قرارداووں کی روشنی میں حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
سید علی گیلانی اور تحریک کے شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور انکی جلائی ہوئی شمع کوروشن رکھنے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے،،۔لاہور،میرپوراورراولاکوٹ میں بھی جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام برسی کی تقریبات کاانعقاد کیاگیااور سید علی گیلانی کی قومی وتحریکی خدمت پرسیرحاصل گفتگوکی گئی۔
دریں اثناء کشمیرکاز آرٹس اینڈ لینگویجز کے بورڈ اجلاس اور کشمیرپالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام طلباء کے لیے انٹرن شپ پروگرام مکمل ہونے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انورالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل ہمارامستقبل ہے اور ہماری طاقت ہیں۔آزادکشمیرکانوجوان باشعورہے ریاست کے نظام کومضبوط بنانے اور مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے طلباء کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ ہمارے نوجوان ریاست کے معمارہیں۔آگے جاکرآپ لوگوں نے ریاست کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔
ریاست میں پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کوفعال کردیاگیاہے اور تمام تقرریاں میرٹ پرہونگی۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرسے سفارشی کلچرکاخاتمہ کردیاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیرمیں شخصی اور جمہوری آزادیاں زندہ ہیں۔انھوں نے کہاکہ رائٹ ٹوانفارمیشن اور ای گورننس کانظام لارہے ہیں تاکہ ایک شہری کومعلومات تک رسائی حاصل ہوسکے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر پر فوکس کرناہے آزاد کشمیرکے نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے شعور اور آگاہی کے لئے ورکشاپس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر سیمناروں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں اور سوشل میڈیا مہم کے ذریعے پاکستان کے ساتھ وابستگی اورتعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عمل پر زور دیا۔
جناب وزیراعظم آزادحکومت کی طرف سے مذکورہ بالاہدایات،ان کی گڈگورنینس کے لئے جدوجہد، تحریک آزادی کشمیرسے گہری وابستگی اور سیاسی بصیرت کی واضح عکاسی کرتی ہے کیونکہ بلاشبہ نوجوان ہی دراصل قوم کے معمار،سرمایہ،مستقبل اورآزادی کشمیرکے ضامن ہیں۔ نوجوانوں کاتحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارہے اور نوجوانوں کی صحیح سمت میں راہنمائی کے لیے تعلیمی اداروں اور تھنک ٹینکس کو اپناکرداربہرصورت اداکرناہوگا۔
واپس کریں