مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار

راولاکوٹ (نامہ نگار خصوصی)راولاکوٹ میں پانچ فروری، یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر سول سوسائٹی کا نمائندہ وفد بلال شکیل ایڈوکیٹ کی قیادت میں یونائیٹڈ نیشنز کے مبصرین کو ایک یادداشت پیش کی گی۔ نمائندہ وفد میں غازی ملت پریس کلب کی جانب سے جنرل سیکرٹری سردار ظفر نزیر۔ تاجر رہنماؤں حاجی اعجاز حنیف ۔تنویر خالق۔
نائب صدر پریس کلب تسنیم شوکت و دیگر موجود تھے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی تنظیموں کی جانب سے یونائیٹڈ نیشنز کے مبصرین کو ایک متفقہ یادداشت پیش کی گئی۔ یادداشت میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یادداشت کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، اظہارِ رائے پر پابندیاں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازشیں بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ پیش کردہ یاداشت میں یہ مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے فوری کردار ادا کیا جائے ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رہنماؤں نے واضح کیا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کی توجہ ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے امن پسند لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔یادداشت میں اقوامِ متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی آزادانہ تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے، سیاسی قیدیوں کو رہا کروائے اور کشمیری قیادت پر عائد پابندیاں ختم کرانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔یونائیٹڈ نیشنز کے مبصرین نے یادداشت وصول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کشمیری عوام کے تحفظات متعلقہ فورمز تک پہنچائے جائیں گے۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔
واپس کریں