دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 67 دہشتگرد ہلاک
No image سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بناتے ہوئے 67 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کیں، فورسز نے دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں صبح سے اب تک فتنہ الہندوستان کے 67 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلوں میں سکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نےگوادر میں بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کیا، پانچوں افراد کا تعلق خضدار سے تھا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ شہید شہریوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔شہریوں کاتعلق بلوچستان سے ہے جومحنت مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھے، بلوچستان میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشگردوں کی مجموعی تعداد 108 ہو چکی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ دہشت گردبھارتی ایما پربلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کےخلاف سرگرم ہیں۔
واپس کریں