یونیسکو رپورٹ/ دنیا میں اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی اور صحافیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا میں اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی اور صحافیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ، اس کے ساتھ خواتین صحافیوں کو آن لائن ہراسانی کا سامنا ہے۔
ورلڈ ٹرینڈز اِن فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ میڈیا ڈیولپمنٹ رپورٹ 2022-2025 کے مطابق 2012 سے 2024 کے درمیان اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی آئی ، جو کئی دہائیوں میں بدترین کمی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صحافیوں میں سیلف سنسر شپ کے رجحان میں 63 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 3 برس میں 186 صحافی ہلاک ہوئے ، صرف 2025 میں 93 صحافی مارے گئے ، جن میں زیادہ تر کی اموات جنگی علاقوں میں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق خواتین صحافیوں پر بھی آن لائن حملے 75 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔
یونیسکو نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد، محفوظ اور پیشہ ورانہ صحافت میں سرمایہ کاری کریں ، ڈیجیٹل شفافیت کو فروغ دیں اور شہریوں کو میڈیا لٹریسی کی تعلیم دیں تاکہ غلط معلومات اور نفرت انگیزی کا مقابلہ کیا جاسکے۔
واپس کریں