طاہر سواتی
اگر پاکستان کی طرح کوئی ملک اپنے دشمن کے جہاز گرانے کا دعویدار ہو جبکہ مخالف بھارت کی طرح ہزیمت سے بچنے کے لئے ماننے سے انکاری ہو تو تکنیکی حقائق کیسے سامنے آئیں گے ،
دنیا میں ایک کمپنی ہے جس کا ڈیٹا اس راز سے پروہ آٹھاتا ہے اس کا نام ہے برطانیہ کی مارٹن بیکر جو گزشتہ ۹۰ سال سے جہازوں کے پائلٹس کے لئے ایجکشن سیٹ بناتی آرہی ہے۔ روسی اور چینی ساختہ طیاروں کو چھوڑ کر امریکہ کے ایف سولہ ، فرانس کے رافیل یا برطانوی و جرمنی کی تھائفون تک دنیا کے تمام فائٹر جیٹ مارٹن بیکر کے سیٹ استعمال کرتے ہیں ۔
جب جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوتی ہے یا نشانہ بنتا ہے تو پائلٹ ایجکشن کا بٹن دباتا ہے جس سے کنوپی کھلتی ہے ، سیٹ ہوا میں آڑتا ہے ، پھر پیراشوٹ کھلتا ہے اور پائلٹ محفوظ طریقے سے زمین پر لینڈ کرتا ہے۔
مارٹن بیکر اپنے ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ایکس پر اس کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کردیتا ہے کہ آج تک ہم نے اتنی زندگیاں بچالی ہیں ۔
۱۶ اپریل ۲۰۲۵ کو پاکستان ایرفورس کا میراج ۵ وہاڑی میں کریش ہوا تو مارٹن بیکر نے اپنے ویب سائیٹ پر لکھا کہ ابھی تک کل 7784 زندگیاں بچا لی گئیں ہیں ۔
8 مئی کو امریکن ہارنس رات کے وقت لیڈ کرتے ہوئے کریش کرگیا جس کے دونوں پائلٹس ایجکٹ کرگئے اور کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ابھی تک 7788 زندگیاں بچا لی گئیں ۔ تو سوال یہ ہے باقی دو پائلٹس کون سے تھے ؟
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ان میں سے ایک میراج ۲۰۰۰ اور دوسرا رافیل ہے ۔
لیکن اگر پاکستان کے پانچ طیارے مار گرانے کا دعوی درست مان لیا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ باقی تینوں پایلٹس ایجکشن میں ناکام رہے اور مارے گئے ۔ کیونکہ مارٹن بیکر صرف کامیاب ایجکشن کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
بہر حال مارٹن بیکر نے مودی سرکار کے سرکاری جھوٹ کو بینقاب کردیا ہے ۔
ادھر فرانس سے سینئر صحافی یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ
“فرانسیسی حکام انڈیا سے ناراض ہیں ۔ ان کا موقف ہے کہ رافیل جدید ترین طیارہ ہے اور اس کی مکمل تربیت انڈین پائلٹس کے پاس نہیں ہے ایسے میں رافیل کو اس جنگ میں جھوکنا بہت بڑی غلطی ہے۔ اس سے ہمارے طیاروں کا image خراب ہوا ۔فرانس اب انڈیا تحقیقاتی ٹیم بھجوائے گا جو دیکھے گی کہ کتنے رافیل گرے ہیں۔ فرانس نے انڈیا کو اب سورس کوڈ دینے سے بھی منع کر دیا ہے اور انڈیا کو کہا ہے کہ جب تک پائلٹ مکمل ٹریننگ اور مہارت حاصل نہیں کر لیتے اس طیارے کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں”
یاد رہے سورس کوڈ کے بغیر رافیل ایٹمی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
واپس کریں