طاہر سواتی
نجم سیٹھی ایک ذہین اور تجربہ کار صحافی ہے جو اپنے تجزیے کو چڑیا کی خبر کے نام سے بیچتا ہے۔لیکن ۲۰۲۲ کے بعد اس کے ۹۰ فیصد تجزیے غلط ثابت ہورہے ہیں اس لئے کہ اسٹبلشمنٹ دو گروپس میں تقسیم تھی اوپر سے باجوہ اور فیض سمیت ہر ایک ڈبل گیم کھیل رہا تھا، اگر ایک جانب اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد کو باجوہ نے غیر جانبدار رہ کر کامیاب ہونے دیا تو دوسری جانب پرویز الٰہی کو نیازی کے ساتھ ملاکر پنجاب ان سے چھینا ، اب سیٹھی کی چڑیا کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسٹبلشمنٹ کے نمائندوں نے جیل میں جاکر نیازی کو وزیراعظم کی طرح بریفنگ دی اور ان سے نیک مشورے اور سوشل میڈیا ٹیم کی حمایت طلب کی۔
ویسے جرنیلوں نے تو بطور وزیر اعظم نیازی کے مشوروں کو اہمیت نہیں دی وہ اب اس سزایافتہ ڈوڈوسے کیا بھارت کا بارڈر جرمنی سے ملانے کی درخواست کرتے ۔
اس قضیے میں نیازی نامی فریق تو شروع سے ڈیل اور ڈھیل دونوں کے لئے منتیں ترلے کررہا ہے۔
جبکہ فریق مخالف حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے جب شدید خراب حالات میں سمجھوتا نہیں کیا تو اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے۔
عمرانڈوز ججوں کو لگام ڈالی جاچکی ہے۔
پاکستان شدید معاشی دباؤ سے نکل آیا ہے،
دفاعی ادارے نیازی کے ۹ مئی کے مقابلے میں ۸ اور ۱۰ مئی کو اپنی ساکھ بحال کرچکے ہیں ،
خود اسٹبلشمنٹ میں نیازی کلٹ بھی منہ چھپائے پھرتا ہے۔
چین ، سعودی عرب ، قطر اور ترکی جیسے دوست ممالک جو نیازی کی وجہ سے ناراض تھے وہ اب مودی کے مہربانی سے کھل کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
مطلب اس وقت جب پاکستانی اسٹبلشمنٹ اور سیاسی حکومت اپنے کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں ایسے میں نیازی کے پاس کون سی گیدڑ سنگھی کہ وہ اس کے پاؤں پڑیں۔
سلائی مشین والی علیمہُ نیازی تو کہتی ہے کہ سیٹھی سے حکومت نے خود یہ بیان دلوایا ہے تاکہ انصافی کارکنوں کو احتجاجی تحریک سے دور رکھا جاسکے۔
پھر سوال اٹھتا ہے کہ آخر سیٹھی کا یہ شگوفہ چھوڑنے کا مقصد کیا تھا؟ اور کیا وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب رہا؟
حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پندرہ برس میں پہلی بار نیازی قومی میڈیا کے منظر نامے سے یکسر غائب ہو گیا ، اس شوباز کے لئے یہ موت سے بڑا دھچکا ہے۔
کیونکہ اپنے کلٹ کے ایمان کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ میڈیا میں مسلسل بولتا رہے یا کم ازکم خبروں میں اسی کا ذکر چلتا رہے۔
سیٹھی کی اس سیٹی بجانے کا مقصد نیازی کو دوبارہ خبروں میں لانا تھا اور وہ اس میں کامیاب رہا ۔
اس نیک کام کی اس نے کیا قیمت وصول کی ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا۔
واپس کریں