اللہ داد صدیقی
جناب اللہ داد صدیقی سے کون واقف نہیں،
راولپنڈی،اسلام آباد کی صحافتی اور ادبی برادری کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ یہ خاکسار ایڈیٹر تو انہیں گزشتہ تیس برسوں سے جانتا ہے،نہایت ملنسار اور نفیس شخصیت کے مالک ہیں۔تعلق چونکہ کشمیر سے ہے اس لئے انہیں شاعر کشمیر کہتا ہے اور دعا گو ہے کہ مالک کائنات جناب اللہ داد صدیقی کے کلام میں مذید نکھار پیدا فرمائے اور جناب سے خاکسار کی دیرینہ رفاقت کو نظر بد سے بچائے۔آمین۔ جناب شاعر کشمیر کا تازہ کلام خصوصی طور پر بیدار ڈاٹ کام شائع کر رہا ہے۔ملاحظہ فرمائیں۔
ایک نظرِ شفقت
اِدھر بھی،
یار! کر دو نا—!
دل کی خزاں رت کو
اپنی مسکراہٹ کے
گلابوں سے
پُر بہار کر دو نا—!
اپنے قدموں کی
دلفریب آہٹ سے
میرے آنگن میں بھی
زیست کے آثار کر دو نا—!
اپنی مدھُر آواز کی
میری سماعتوں کو
رسائی دے کر
مجھے بھی
زندوں میں شمار کر دو نا—!
اپنے حسین سراپا کی
ایک جھلک دکھا کر
میری بصارتوں کو بھی
پُر خمار کر دو نا—!
واپس کریں