دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی ٹی آئی کے پشتونوں پر چار احسانات۔شاہد خان
No image پہلا احسان یہ کہ جنگلوں کی بےدریغ کٹائی کی۔ مجموعی طور پر عمران خان کی 13 سال کی حکومت میں کے پی میں ایک تہائی جنگلات کا صفایا کیا گیا ہے۔ بلین سونامی ٹری پر اربوں روپے لوٹ کر کہیں ایک درخت نہیں لگایا۔ بارشیں پہلے بھی ہوتی تھیں۔ لیکن درختوں کی وجہ سے ایسی تباہی نہیں آتی تھی۔ اب وہ درخت نہیں رہے تو عوام سیلابوں میں بہہ رہی ہے۔

دوسرا احسان یہ کیا کہ پشتونوں کو یقین دلایا کہ اصل شعور سڑکیں اور پل بنانا نہیں ہے بلکہ اپنی ریاست اور فوج کو گالیاں دینا ہے۔ لہذا جہاں سڑکیں اور پل ہونے چاہئیں وہاں کچھ نہیں بنایا۔ لیکن جہاں آبادی اور تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں وہاں تعمیرات کے اجازت نامے جاری کیے۔ جس کا خمیازہ اس وقت پشتون بھگت رہے ہیں۔

تیسری نیکی یہ کی کہ خوارج کو واپس لے آئے۔ دوبارہ آبادیوں میں گھسیڑ دیا۔ اس دور میں عمران خان کو خوارج کی اتنی فکر تھی کہ تقریر میں یہ تک فرمایا کہ "مجھے فکر ہے کہ لوگ ان سے بدلے نہ لینے لگیں۔" یعنی انہوں نے جو لوگ قتل کیے ہیں اس معصوم سے جرم پر پشتون خوارج کے خلاف لڑنا نہ شروع کر دیں۔ عمران خان کی اس شاندار پالیسی کی وجہ سے خوارج کا عذاب اب پوری پشتون قوم دوبارہ سہہ رہی ہے۔

چوتھا بڑا احسان وہ پشتون قوم پر یہ کرر ہے ہیں کہ پشتونوں کو خوارج اور سیلابوں سے ریسکیو کرنے کی کوشش میں مصروف فوج کے خلاف اکسا رہے ہیں کہ یہ تمہارے دشمن ہیں۔ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہو۔ یہ اصل میں تم لوگوں کے ماربل والے پتھر چرانے آئے ہیں۔ انکو یہاں سے نکالو تاکہ تم لوگوں کو بچانے والا کوئی نہ رہے۔

خدا کی قسم جس دن پشتونوں کی عقلوں سے پردہ ہٹ گیا اور ان باتوں کی سمجھ آگئی اس دن پی ٹی آئی کو اس کے لیڈر سمیت کچا چبا جائنگے۔
واپس کریں