
سیانے کہ گئے تھے کہ ہر سوراخ میں انگلی نہیں ڈالنی چاہیئے،کہ کسی سوراخ سے سانپ بھی نکل سکتا ہے،اس مرتبہ ایران سے سانپ کے بجائے کالا ناگ نکل آیا ہے اور ٹرمپ مزہبی پیشواوں اور پادریوں کو اپنے دفتر میں بلا کر اپنی جان بچانے کی دعائیں کروا رہا ہے۔
فرانس،جرمنی،برطانیہ اور اسپین کے بعد اب سعودی عرب میں ایران کے سفیر علیرضا عنایتی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سعودی عرب کے اس اعلان کو سراہتا ہے کہ اس کی فضائی حدود، سمندری حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کی جانب سے بارہا یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مملکت کی فضائی، سمندری یا زمینی حدود اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی، جس پر ایران ان کا شکر گزار ہے۔
درحقیقت امریکہ کی شکست اسی دن ہو گئی تھی جس دن اس نے ایران پر باضابطہ حملہ تھا،اپنے سے بہت کم،پابندیاں یافتہ اور کمزور ملک ایران پر حملہ آور ہونا خود اس بات کی دلیل تھی کہ عالمی امن انعام کا امیدوار ٹرمپ اپنی اخلاقی گروٹ کے بعد اب سیاسی طور پر بھی پستیوں کو چھو رہا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دیگر کئی ممالک بھی اب امریکہ سے ایرانی جنگ کے ضمن میں بائیکاٹ کرنے لگے ہیں۔دوسری جانب سعودیہ،متحدہ امارات اور دیگر خلیجی ممالک بھی اپنے اپنے ممالک سے امریکی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔
آسٹریلیا کی اسمبلی میں بھی ایران کے حق میں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں۔ آسٹریلیوی حکومت کے موقف کے برعکس گزشتہ روز ہی اپوزیشن کی ایک ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ”ہمارے ملک آسٹریلیا نے امریکہ کے عراق اور افغانستان میں تباہی مچانے کے فیصلے پر ساتھ دے کر کیا حاصل کر لیا؟ ٹرمپ کے بم دھماکے کے شوق سے آسٹریلیا دور رہے“
ادھرپاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے پہنچے اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پراظہار تعزیت کیا اور ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں پیغام درج کیا۔افغان سفیر نے ایران کے عوام اور حکومت سیدلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان مشکل وقت میں ایران کیساتھ کھڑا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں کا قاتل نیتن یاہو برلن میں چھپا بیٹھا ہے جبکہ اسرائیل میں خانہ جنگی کا آغاز ہو چکا ہے،زیر زمین بنکروں سے یہودی باہر نکل آئے ہیں اور حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔
امریکہ اوردنیا بھر میں ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف جس تیزی سے محاذ بنتا جا رہا ہے،اس تو یہی لگتا ہے کہ لینے کے دینے پڑنے والے ہیں یعنی ایران کے بجائے بہت جلد امریکہ اور اسرائیل میں رجیم چینج ہونے والی ہے۔
واپس کریں