دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایران اسرائیل کے دیمونا جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنائے گا۔طاہر سواتی
No image کلٗ امریکی آبدوزوں نے ایرانی بحریہ کے جہاز کو بحر ہند میںُ ٹارپیڈو سے نشانہ بنا دیا۔سری لنکا کے مطابق اس حملے میں 87 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 32 ملاحوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور 148 لاپتہ ہیں۔ یاد رہے کہ یہ جہاز بھارتی بحریہ کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے وہاں گیا تھا۔ذرائع کے مطابق، جہاز کے ڈوبنے کے وقت بھارتی بحریہ صرف تماشائی بنی رہی اور اسے بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
ایک طرف مودی کے حالیہ دورۂ اسرائیل اور نتنیاہو سے دلی یکجہتی کے باوجود ایران بھارت کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں کر رہا ہے، اس پر نہ ایرانی رجیمُ کو کوئی اعتراض ہے نہ پاکستان میں اس کے غمخوار کوئی احتجاج کروا رہے ہیں ۔
تو دوسری طرف پاکستان میں ایک خاص مخلوق ہر چیز کو آگ لگانے پر تلے ہوئے ہے، گویا ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی بجائے پاکستان بمباری کر رہا ہو۔
قطر نے دوحہ میں ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے لیے کام کرنے والے دو نیٹ کو پکڑا لیا ہے اور ان دو سیلز سے تعلق رکھنے والے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 7 پر جاسوسی مشنز اور 3 پر تخریبی کارروائیوں کا الزام ہے۔
ایران اپنے ملک میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کو روکنے کی بجائے پڑوسی اور دوست ممالک میں اپنے جاسوسی نیٹ ورک پھیلا رہا ہے۔
قطر نے ایران کے اس دعوے کو واضح طور پر مسترد کر دیا کہ حالیہ میزائل حملے قطر کو نشانہ بنانے کے ارادے سے نہیں کیے گئے تھے۔ قطر نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ خلیجی ریاست کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ قطر نے دوحہ ایئرپورٹ پر حملے کو ناکام بنانے کے بعد ایران میں فضائی حملے کیے ہیں۔
فرانس نے متحدہ عرب امارات میں اپنے بحری اور فضائی اڈوں کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے دسولٹ رافیل لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں، جہاں ایک اڈے کو پہلے ہی ڈرون کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
سعودی عرب نے راس تنورہ آئل ریفائنری اور دیگر مقامات پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب انٹیلی جنس کے مطابق، حوثی سعودی عرب میں اہم اہداف کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
سعودی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی ایران کے ساتھ مل کر حملوں میں شامل ہوتے ہیں تو سعودی عرب جوابی کارروائی کرے گا۔
ایران اپنی قیادت کو بچانے کی بجائے عرب قائدین کو نشانہ بنانے میں لگا ہوا ہے۔ یعنی کہ
“ ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔"
اسرائیل نے ایران کے منزادہی علاقے میں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے، جو مبینہ طور پر جوہری سائنسدانوں کے ایک گروپ کے زیر استعمال تھا، اور یہ سائنسدان جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کام کر رہے تھے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق:
ایک کویتی F/A-18 ہارنیٹ طیارے نے غلطی سے تین امریکی F-15E سٹرائک ایگل طیاروں کو مار گرایا۔ یہ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، جب ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کے خلاف جنگی کارروائیاں جاری تھیں۔
اس حادثے میں عملے کے تمام چھ ارکان (تین پائلٹ اور تین ویپن سسٹم آفیسرز) بچ گئے۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح کویتی ایئر فورس کے ایک ریڈار کو ایران نے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد کویت کے ایئر ڈیفنسُ سسٹم کو دوست اور دشمن طیاروں کی پہچان میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ:
"سائبر انٹیلی جنس، سگنل انٹیلی جنس، الیکٹرانک انٹیلی جنس، حفاظتی انٹیلی جنس، فضائی راستوں کی شناخت، امیجری انٹیلی جنس، خلائی بنیادوں پر... سب سے پہلے، اگر آپ نے ان شعبوں میں اپنا ہوم ورک نہیں کیا اور اپنی صلاحیتیں تیار نہیں کی ہیں، تو آپ کو اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ زبانی تکرار میں بھی نہیں پڑنا چاہیے۔"
"اس کے علاوہ، فضائی دفاعی نظام، ریڈار سسٹم، جیمنگ سسٹم... ان شعبوں میں بہت موثر ہونا ضروری ہے تاکہ کوئی ملک اپنی فضائی حدود کا تحفظ کر سکے۔"
دو دن قبل ترکی کے صدر اردگان نے کہا تھا کہ "ایران صدیوں سے ہمارا پڑوسی ہے، اس سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ایران اور ترکی کے درمیان کبھی جنگ نہیں ہوئی۔"
لیکن کل ایران نے ایک میزائل ترکی کی جانب داغ کر اردگان کی خوش فہمی ختم کر دی۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق، ایران سے داغا گیا بیلسٹک میزائل شام اور عراق سے گزرتا ہوا ترک فضائی حدود کی جانب بڑھ رہا تھا، جسے تباہ کر دیا گیا۔
اس واقعے کے بعد ترکی میں ایرانی سفیر کو بلا کر وارننگ دے دی گئی۔ترک وزیر خارجہ حاقان فید ان کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے
‏ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا، جبکہ ایران کا موقف ہے کہ وہ یہ سلسلہ جاری رکھیگا ۔ لیکن الباکستانویں کا موقف ہے کہ سعودی ، قطر اور اب ترکی پر حملے ایران نہیںٗ کوئی اور کرررہا ہے ۔
سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ کے ذریعے پاکستان کو تیل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل مسلح بغاوت کے ذریعے ایران میں حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایران اسرائیل کے دیمونا جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنائے گا۔
طالبان نے پاکستانی فضائی حملوں سے بچنے کے لیے اپنا بھاری گولہ بارود کابل سے پنجشیر وادی کے پراندہ گاؤں منتقل کر دیا ہے۔
واپس کریں