دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا
No image برطانیہ کے درجنوں ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے تقریباً 60 ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھا جس میں انہوں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کو جبری طور پر جنوبی علاقے رفح کے ایک کیمپ میں منتقل کرنے کے منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، بصورت دیگر دو ریاستی حل کے لیے اس کی حمایت غیر مؤثر ہو جائے گی۔
انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی اونروا کی امداد جاری رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ فلسطینیوں تک انسانی امداد اور دیگر ضروری سہولیات پہنچتی رہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی شدید قلت برقرار ہے اور اس حوالے سے فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں جاری محاصرے اور انسانی امداد کی شدید قلت کے باعث تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار بچے قحط اور غذائی قلت کے سنگین خطرے سے دوچار ہیں۔
واپس کریں