دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نوجوانوں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوئے بھارتی بربریت کا پردہ چاک کریں۔رفاقت حسین مغل
No image (راولپنڈی۔نامہ نگار )سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل رفاقت حسین مغل نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سوشل میڈیا کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دور میں سوشل میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے ایک مؤثر ہتھیار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر سنٹر راولپنڈی کے دورے کے دوران آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، انچارج لا فئیر ونگ سردار ساجد محمود، انچارج ڈیجیٹل میڈیا نجیب الغفور خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ راشد رضا، نگران سید ضمیر الحسن نقوی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان سیکرٹری لبریشن سیل کو ادارے کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
رفاقت حسین مغل نے کہا کہ سوشل میڈیا وہ طاقت ہے جس کے ذریعے کشمیری نوجوان قابض بھارتی افواج کے غیر انسانی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا مثبت اور مؤثر استعمال کرتے ہوئے بھارتی بربریت کا پردہ چاک کریں اور دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی اصل صورتحال سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جلد ہی خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
رفاقت حسین مغل نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے سوشل میڈیا یونٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں تاکہ بھارتی اور ریاستی مخالف پروپیگنڈہ کو موثر انداز میں کاؤنٹر کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لبریشن سیل وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں ریاست بھر کے نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں وہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
واپس کریں