دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نتائج کچھ یوں رہے: ثمینہ انصاری
No image 1- یہ بات غلط ثابت ہوئی کہ اسرائیل پر کوئی ملک حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا اور اسرائیل کا دفاعی سسٹم دنیا کا بہترین دفاعی سسٹم اور ناقابل تسخیر حد تک قابل اعتبار ہے ۔
2- امریکہ اسرائیل کو بچانے کے لئے کسی حد تک بھی جاسکتا ہے۔
3- بطور مسلمان ہمیں جن چیز پر کامل ایمان ہونا چاہیے وہ ہے اللہ کی مدد جو ہر دنیاوی حربے سے بالاتر ہے۔ ایران نے اس کی عملی مثال دی۔
4- ایران نے مثال قائم کی کہ اپنے ملک کا دفاع اور اپنی خود مختاری کا سودا نہ کرنا کسی بھی چیز سے بڑھ کر ہے چاہے دشمن کے پیچھے سپر پاور ہی کیوں نہ کھڑی ہو۔
5- کل ایران کے قطر میں ائیر بیس پر حملے کو لے کر اکثریت کا خیال تھا کہ ایران نے غلط کیا۔ اب امریکہ اس جنگ کو نیکسٹ لیول تک لے جائے گا ۔ غلط ثابت ہوچکا۔
میرے نزدیک چاہے وہ حملے محض عمارت پر ہی تھے۔ چاہے وہ میزائل انٹرسیپ ہو گئے یا بہت کم نقصان کا باعث بنے لیکن “آپٹکس “ کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔
اگر گاؤں کا عام آدمی چوہدری کا گریبان پکڑ لے تو بے شک بعد میں اس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا لیکن پورا گاؤں کبھی یہ بات نہیں بھولتا کہ کسی نے چوہدری کو اس کی اوقات یاد دلائی اور وہ آدمی کتنا بہادر تھا۔
کل امریکی ائیر بیس پر حملے کے لئے بھی یہی مثال دی جاسکتی ہے۔ امریکہ کتنا بڑا چوہدری سہی کل ایران نے اس پر حملہ کرنے کی جواب دینے کی جرات کی۔ جواب دینے سے پہلے کسی سیز فائر پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
اور اس حملے کے بعد ہی امریکہ کو اندازہ ہوا کہ عزت بچانا ہے تو بہتر ہے سیز فائر پر جایا جائے۔ صرف پچھلے دو دن میں ٹرمپ نے جس جس طرح پینترے بدلے ہیں سب کے سامنے ہے۔ تو عزت، غیرت اور حمیت جیسے الفاظ سبجیکٹو ہی سہی، کچھ ملکوں کے لئے ڈالرز کے سامنے اہم نہیں لیکن ایران جیسے ملک نے ثابت کیا کہ غیرت مند قومیں اپنی خود مختاری کا سودا نہیں کرتیں، نہ ہی اس پر سمجھوتہ کرتی ہیں۔
باقی رہے جانی مالی نقصانات تو جنگیں کبھی خون بہانے بنا نہیں لڑیں جاتیں۔ مومن کے نزدیک دنیاوی زندگی کی اہمیت سب سے کم ہے اور ایرانی لیڈرشپ نے اس کی ایک مثال قائم کی۔
6- بہت سارے اندرونی سیکیورٹی falures نے ایران کو بھی یہ سبق دیا ہے کہ ان پر کتنا اور کیسے کام کرنا ہوگا۔ نقصان ہو یا فائدہ اس سے ایک سیکھنے کا پروسیس ہمیشہ جڑا ہوتا ہے ۔
7- آخر میں ایک اور myth جو غلط ثابت ہوئی (جو میرے نزدیک delusional ہی ہے) کہ مسلم امہ کا بھی کوئی وجود ہے۔
اور یہ کہ اقبال کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا:
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے ۔۔۔ کیونکہ حرم کی پاسبانی کے لئے خادمِ حرمین بھی امریکہ کو بہتر آپشن تصور کرتے ہیں۔
واپس کریں