دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنگ کرائے کے سپاہیوں سے نہیں جیتی جاتی
No image (احتشام الحق شامی)کہتے ہیں محض”ڈراوا“ حملہ کرنے سے بہتر کارگر ہتھیار ثابت ہوتا ہے لیکن طاقت کے نشے میں بھارت نے پاکستان اور اس کے بعد اس ر ا ی ل نے ایران پر حملہ کر دیا۔بھارت کو بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور اس ر ا ی ل کو بھی۔(اس ر ا ی ل کو اس لیئے کہ امریکہ،برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی دفاعی اور مالی امداد کے بل بوتے پر) جبکہ امر واقع یہ ہے کہ اگر اکیلا اس ر ا ی ل ہوتا تو ابھی تک ایران کے ہاتھوں ہڑپ ہو چکا ہوتا۔
دوسری جانب ایران یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے کہ اس ر ا ی ل کوئی بہت بڑی بلا نہیں یا طوفان کہ اسے کوئی ہاتھ نہ ڈال سکے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس ر ا ی ل میں ایران اپنے تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا چکا ہے،گو کہ ایران کا بھی قابل ذکر نقصان ہوا ہے جو کہ جنگوں میں معمول کی بات ہے لیکن خطہ میں اس ر ا ی ل کی دھونس اور دبدبہ خاک میں مل چکا ہے۔
تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ اس ر ا ی لی اخبار ہارٹز کی ہی ایک رپورٹ کے مطابق فضائی حدود بند ہونے اور پروازیں معطل ہونے کے بعد اس ر ا ی لی شہری کشتیوں کی ذریعے اپنا ملک چھوڑ کر ہمسایہ ملک قبرص جانے لگے ہیں۔ اخبار کے مطابق ہرزلیا کے مرینا نے اب ایک عارضی ائیرپورٹ کی صورت اختیار کرلی ہے۔ اس ر ا ی ل سے نکلنے کے خواہش مند افراد یہاں صبح 7 بجے سے ہی پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں، یہ اپنی مخصوص یاٹ تلاش کرتے ہیں جو انہیں قبرص پہنچائے گی اور وہاں سے وہ کہیں بھی چلیں جائیں گے، انہیں بس اس ر ا ی ل سے نکلنا ہے۔
سمندری راستے سے ملک چھوڑنے سے متعلق فیس بک پر قائم گروپس میں سیکڑوں افراد اس ر ا ی ل سے سمندری راستے سے نکلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ہرزلیا، حیفا اور عسقلان جیسی بندرگاہوں پر نجی یاٹ مالکان 10 مسافروں پر مشتمل گروپس کی روانگی کا بندوبست کر رہے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب ایرانی شہریوں کے حوصلے بلند ہیں،ایرانی میڈیا کے مطابق روزنانہ ہزاروں کی تعداد میں عام شہری بطور جنگی رضاکار اپنی رجسٹریشن کروا رہے ہیں اور پورے ایران میں کہیں بھی ایسی صورتِ نہیں جس سے محسوس ہو کہ عوام پریشانی میں مبتلا ہوں۔
جنگ متحد اور بہادر قوم کے بل بوتے پر لڑی اور جیتی جاتی ہیں، بزدل اور بے ضمیر قوم، کرائے کے سپاہیوں اور کرائے کے اسلحہ سے نہیں۔ ایران عملاً جنگ جیت چکا ہے۔
واپس کریں