دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا دجالی گروپ ۔جنید احمد شاہ ایڈووکیٹ (راولپنڈی)
No image یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا دجالی گروپ ہے۔ آل سعود بحری قزاق ، ڈاکو ، غدار ، ضمیر فروش اور فلسطینوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے ہیں۔ اگر یہ خاندان خلافتِ عثمانیہ کے خلاف بغاوت نہ کرتا تو آپ یقین کیجیے آج دنیا کا نقشہ بہت مختلف ہوتا۔۔۔ نہ اسرائیل ہوتا ، نہ افغانستان و عراق ، لیبیا و شام تباہ ہوتا ، نہ ایران پر مشکل وقت آتا اور نہ ہمارے اپنے ملک پاکستان کو خطرات لاحق ہوتے حتیٰ کہ اِن قومی ریاستوں کی موجوددہ حیثیت بھی شاید بہت مختلف ہوتی۔۔۔
اِنکے بڑوں نے شیخ الہند مولانا محمود حسن رحمۃ اللہ علیہ کی مخبری کر کے اُنکو حجاز سے گرفتار کروایا وگرنہ تحریک ریشمی رومال اگر کامیاب ہو جاتی تو آج ہندستان کا نقشہ بھی بہت مختلف ہوتا ۔۔۔ مسئلہ فلسطین و کشمیر جو تقریباً ایک صدی سے امت مسلمہ کے گلے کا کانٹا بنا ہوا ہے ، اُسکی جڑیں اِسی آل سعود کی وطن فروشی میں پیوست ہیں۔۔۔ اِنہوں نے سعودی عرب کے قیام کے بعد خاندان رسول اور اصحابِ رسول کی عظیم تاریخ اور یاد گاروں پر بِلڈوزر پھیرے اور اپنے غداروں کے نام پر دروازوں کے نام رکھے۔۔۔ کِیا یہ جرم عظیم ایک غیرت مند مسلمان فراموش کر سکتا ہے جسکے ایمان اور عقیدت کا مرکز یہ عظیم اور مبارک ہستیاں ہیں۔۔۔
جہاد افغانستان میں اِسی گروہ نے فنڈنگ کر کے پاکستان میں فرقہ ورایت پھیلائی جسکا اقرار خود محمد بن سلمان کر چُکا ہے۔۔۔ القاعدہ ، طالبان ، داعش ، لشکر طیبہ سمیت کس کس دہشت گرد تنظیم کا نام لِیا جائے جنکے پیچھے آل سعود کی فنڈنگ نہیں ۔۔۔ اِس خاندان نے پاکستان کی تقریباً ہر مذہبی جماعت اور گروپ کو پیسہ دے کر اپنے حصار میں جکڑ رکھا ہے ۔۔۔ ذرا رابطہ عالمی اسلامی کی تاریخ اٹھائیں اور دیکھیں کون کون مفتی اور شیخ الاسلام اُسکا ممبر تھا اور ہے اور اِس فورم کو آپریٹ کون کرتا ہے ۔۔۔ امریکہ بذریعہ سعودی عرب نام نہاد امت مسلمہ کی مذہبی اشرافیہ کو کنٹرول کر کے اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے مذہب کارڈ کا استعمال کرتا ہے ۔۔۔ ذرا شاہ فیصل ایوارڈز وصول کرنے والے مفکرین کا نام بھی تلاش کریں ، فیصل آباد شہر کا نام تبدیل کرنے اور اسلام آباد میں فیصل مسجد کا نام رکھنے اور اِسکی تعمیر کرنے کے مقاصد کا بھی جائزہ لیں بلکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کا پسِ منظر بھی معلوم کریں ۔۔۔ ساری حقیقت خود بخود کھل جائے گی ۔۔۔کیا ہم نہیں جانتے لشکر طیبہ کا مسلک کِیا ہے اور یہ مختصر سا گروہ کیوں آل سعود کے گُن گاتا ہے ۔۔۔
اِسکے ساتھ ساتھ ذرا او-آئی-سی کی بھی تاریخ اٹھائیں اور آج تک مری ہوئی اور سوئی ہوئی اِس بھینس کا کردار بھی دیکھ لیں کہ اِس نے آج تک کسی کس مسلم ملک کو بچانے اور تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کِیا ہے ۔۔ پہلے عرب لیگ بنی ، اُس سے تو کچھ ہو نہیں سکا ، پھر اُسکی ارتقائی شکل یہ فورم اختیار کر گیا اور آج تک یہ سب سے بڑا سامراجی فورم ہے ۔۔۔
آج کہا جا رہا ہے کہ آل سعود نے ایران پر حملے کی مذمت کر دی ہے ، ماشاءاللہ بڑا تیر مار لِیا ہے ۔۔۔ یہ مذمت پچھلے ڈیڑھ سال سے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر کیوں یاد نہیں آئی بلکہ حالیہ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں آپ نے دیکھا لیا ہو گا کہ کیسے اپنے آقا کا استقبال کیا ہے اور معاہدات کیے ہیں۔۔۔ پوری دنیا کو فرقہ واریت ، شدت پسندی ، تعصب ، تنگ نظری اور دہشت گردی کے تحفے دیکر کر آج یہ آل سعود سعودی عرب میں شراب خانے ، جوا خانے ، جسم فروشی کے مراکز اور ہر طرح کی عیاشی کا سامان فراہم کر کے سرزمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر رہا ہے ، ایک طویل عرصے سے خانہ کعبہ کی کمائی کھا رہا ہے اور حج و عمرہ اور تیل کی دولت امریکہ کی جھولی میں ڈال کر صرف اپنی خاندانی بادشاہت بچا رہا ہے اور وہی ساری دولت دوبارہ مسلمانوں کے قتل عام پر خرچ ہو رہی ہے ۔۔۔ مجھے تو وہ مناظر دیکھ کر برداشت نہیں ہوتے جب سعودی عرب کا قومی جھنڈا جس پر مکمل کلمہ طیبہ درج ہے ، اُسکے سائے تلے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈانس پارٹیوں کا انعقاد ہوتا ہے ۔۔۔ ایک مسلمان کی ایمانی غیرت و حمیت کیا ایسے مناظر برادشت کر سکتی ہے۔۔۔
آل سعود جدید دور کا ابو جہل ہے ۔۔ ابو جہل جس حکمت عملی سے اُس وقت جزیرہ العرب کو کنٹرول کر رہا تھا اور لُوٹ رہا تھا بالکل وہی حکمت عملی آج آل سعود کی ہے ۔۔۔ ابھی اِس غدار خاندان کی مکروہ تاریخ کے صرف چند پہلوؤں کی طرف اِشارہ کِیا ہے ۔۔ مناسب وقت پر اِنکی مکمل تاریخ پر بات کریں گے انشاء اللہ ۔۔۔
یہ شکلیں جب بھی نظر آتی ہیں ، اِن سے کراہت محسوس ہوتی ہے اور اِنکی پوری 100 سالہ تاریخ یاداشت میں تروہ تازہ ہو جاتی ہے ۔۔۔
لقب اختیار کر رکھا ہے خادم الحرمین الشریفین
اور کرتوت سارے طاغوتی اور شیطانی ۔۔۔
اِس خاندان نے آج تک سرزمین رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور امت مسلمہ کے ساتھ جو کچھ کِیا ہے ، بروز محشر معلوم نہیں یہ کس منہ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا کریں گے ۔
واپس کریں