دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر لبریشن سیل بھارتی ظلم و جبر کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر
No image (راولپنڈی ۔نامہ نگار)ممتاز نوجوان کشمیری رہنماء ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر نےنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی رہنماؤں تک اپنا پیغام پہنچائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل (نیشنل کوارڈینیشن ونگ) کے زیر اہتمام ای۔ لائبریری راولپنڈی میں ایک خصوصی لیکچر سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی جامعات کی طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سنئیر رہنماء زاہد صفی،ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، حاجی سردار محمد صدیق، سردار ماجد شریف، نجیب الغفور خان، سردار ریاض، ارسلان احمد، ملک طاہر اعوان،سید ضمیر الحسن نقوی اور دیگر موجود تھے ۔ خصوصی لیکچر کی نظامت کے فرائض سردار نجیب الغفور خان نے ادا کئے۔
مزمل ایوب ٹھاکر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل مظلوم کشمیریوں کی انصاف پسند اور انتھک جدوجہد کے لئے اپنی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے۔ صرف نوجوان ہی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزمل ایوب ٹھاکر نے عا لمی برادری سے بھی درخواست کی کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو قبول کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کی نوجوانوں میں مسئلہ کشمیر کے حوالے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن سیل کا سوشل میڈیا بھارتی ظلم و جبر کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
مزمل ایوب ٹھاکر نے کہا کہ بھارتی افواج کو پچھلے دس سالوں میں جس بڑے چیلنج کا سامناہے وہ کشمیر کے ان نوجوانوں پر قابو پانا ہے جو مقبوضہ وادی کے ہر گلی کوچے اور سڑک پر ہر طرح کے خوف و خطر سے بے نیاز ہو کر ظلم و جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا حسبِ روایت فائدہ ہونے کا کم ہی امکان ہے کیونکہ کشمیری نوجوانوں کی اکثریت ایسی ہے جنہیں کئی بار اپنا پیدائشی حق مانگنے کی وجہ سے قائم مقدمات کے نتیجے میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔
مزمل ایوب ٹھاکر نے کہا کہ کشمیری نوجوان ہر بار جب جیل سے باہر آتا ہے تو وہ بھارت اور وادی میں موجود اسکی 10 لاکھ قابض افواج سے اپنی شدید نفرت کا اظہار بار بار کرتا ہے۔
واپس کریں