دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب
No image (مظفر آباد۔نامہ نگار)جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی کنونشن میں خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ لبریشن لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
اس سے قبل خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رہ چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جموں کشمیر لبریشن لیگ خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ سپریم کونسل اور ارکان لبریشن لیگ کے اعتماد پر بے حد ممنون ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ نظریۂ خورشید ملت کی ترویج اور ریاست کی بہبود کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور عوامی سطح پر جماعت کو منظم و مربوط کر کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
واپس کریں