دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اور فلسطین کے قومی پرچم راولاکوٹ میں لہرا دیئے گئے
No image راولاکوٹ (آصف اشرف) راولاکوٹ میں آزاد کشمیر اور فلسطین کے قومی پرچموں کی بہار ہزاروں کی تعداد میں آزاد کشمیر کے قومی پرچم اور فلسطین کے قومی پرچم راولاکوٹ میں لہرا دیئے گئے ۔پاکستان نواز حلقوں کی طرف سے آزاد کشمیر کے پرچم کی پزیرائی پر اظہار تشویش، حکومت سے پابندی کا مطالبہ۔
جماعت الداعوہ جماعت اسلامی مسلم لیگ ن مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کی طرف سے 5 فروری کو یوم یکجتی کشمیر کے دن کو یوم یکجتی فلسطین اور کشمیر میں بدل دیا گیا ہے ایکشن کمیٹی کی طرف سے دوسال سے کشمیر کے قومی پرچم کو دی پذیرائی کے بعد مجبور ہو کر پانچ فروری کو یوم یکجتی کشمیر کو یکجہتی فلسطین اور کشمیر میں بدل دیا گیا ہے پانچ فروری کو بڑے پیمانے پر کشمیر کا قومی پرچم لہرانے کا فیصلہ بڑی تعداد میں کشمیری پرچم منگوا دیئے گئے۔
پاکستان نواز حلقوں کی طرف سے کشمیر کا پرچم لہرانے پر ایک رہ نماء کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ سری نگر میں جان پر کھیل کر سید علی گیلانی کی فوج پاکستانی پرچم لہرا رہی ہے لیکن یہاں راولاکوٹ میں پاکستانی پرچم کے بجائے اس نازک وقت پر آزادکشمیر کا قومی پرچم لہرانا اور وہ بھی راولاکوٹ کی سرزمین کو مرکز بنا کر ایسا کروانا اصل میں لوگوں کے ذہن خراب کرنے والے نام نہاد قوم پرست دھڑوں کو مضبوط کرنا ہے، اس کے پیچھے پاکستان دشمنوں بالخصوص ان عناصر کے ذہن کارفرما ہیں جو کشمیر کو خود مختار بنانے کے لادینی نظریے پر کارفرما ہیں۔
اس پاکستان نواز طبقہ نے اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا اور طالبات کو ایسی احتجاجی ریلیوں کی اجازت دی گئی جس میں ہزاروں طلبا اور طالبات نے اس پار بھی لیں گے آزادی اور اس پار بھی لیں گے آزادی جیوے کشمیر میری جان جموں گلگت بلتستان جموں مانگے آزادی گلگت مانگے آزادی وادی مانگے آزادی آزادکشمیر مانگے آزادی جیسے نعرے لگا کر نوجوان نسل کو خود مختار کشمیر کی طرف گامزن کرنے کی سازش ہے ۔
حیران کن بات یہ تھی کہ پونچھ میڈیکل کالج اور پونچھ یونیورسٹی کی نقا ب پوش سینکڑوں طالبات بھی اس طرح کے نعرے لگانے میں باقی نوجوانوں سے پیچھے نہ تھیں۔
واپس کریں