سری نگر (فارن ڈیسک) بھارت کو تگنی کا ناچ نچا کر جوانی بھارتی قید میں کاٹنے والے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ راج باغ کے قائم مقام چئیر مین بانی قائد وجائت بشیر قریشی سرطان کے موزی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث دار فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی نماز جنازہ میں بھاری بھر لوگوں نے شرکت کی جس کے بعد چھتہ بل باغات سری نگر کے مقامی قبرستان میں بعد نماز عشاء سپردِ لحد کر دیا گیا ۔
وجائت بشیر قریشی نے 88میں عسکری تحریک شروع ہوتے ہی جے کے ایل ایف کے پلیٹ فارم سے جدوجہد شروع کر دی 90سے 96تک چھ سال بھارت کی قید میں رہے اشفاق مجید وانی شیخ عبدالحمید جاوید میر اور یاسین ملک پر مشتمل حاجی گروپ کے قابل اعتماد ساتھی رہے طویل اسیری کے بعد وہ جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ راج باغ کے سیکریٹری جنرل تھے اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ راج باغ گروپ کے چئیر مین فاروق ڈار بٹہ کراٹے کے دست راست تھ۔ے فاروق ڈار کی گرفتاری کے بعد عبوری چئیر مین کی زمہ واری نھبا رہے تھے ۔
ان کی نماز جنازہ میں جاوید میر غلام رسول ڈار عیدی نور کلوال شوکت بخشی جاوید زرگر الطاف حسین راسخ خان سمیت جے کے ایل ایف اور دیگر آزادی پسند شریک ہوئے سنئیر قائد کی موت پر فاروق صدیقی شفاعت جان شنگلو ایڈووکیٹ بشیر بٹ الطاف قادری ماسٹر افضل شیخ عبدالرشید مشتاق اجمل منظور صوفی انجنئیر زمان پروفیسر جاوید مشتاق ڈار اقبال گاندرو اشرف بن سلام بشیر راتھر شیخ خالد بشیر کشمیری پہلوان غلام گلزار رفیق وار خورشید ڈار فہیم بخاری بشیر بویا مصطفی بٹ اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے جاوید مقبول بٹ خورشید میر جاوید جہانگیر بشارت نوری جعفر کشمیر ی ناظم الدین غلام آفریدی شعیب شاہ کے علاوہ ہاشم قریشی شکیل بخشی اعظم انقلابی سلیم زرگر پرنس سلیم میرواعظ حسن پرے فردوسی شفیع مسگر الطاف اندرابی اقبال میر آفاق خان مقبول بٹ صاحب اشفاق مجید وانی اعجاز ڈار ادریس خان ڈاکٹر عبدالاحد گرو شبیر صدیقی بشارت رضا کاکا حسین پروفیسر عبدالاحد وانی عبدالقادر راتھر مرحوم کے فیملی ممبرز نے غم زدہ بیٹی جملہ خاندان سمیت سارے سوگواران کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے لیے جنت نشینی کی دعا کی ہے۔
واپس کریں