دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایپسٹن فائلز اسرا ئیلی انٹیلیجنس آپریشن ۔آزاد خیال پختون
No image 18 نومبر 2025 ٹرمپ کے ساتھ امریکہ میں سعودی شہزادے نے ملاقات کی ۔اسی ملاقات میں اے بی سی نیوز نے ایپسٹن فائلز کے متعلق ٹرمپ سے سوال کیا تھا ۔
سعودی ولی عہد نے اسی ملاقات میں ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے کا اظہار کیا ۔یعنی اسرا ئیل کے ساتھ پردے کے سامنے تعلقات استوار کرنے کی بات کی ۔پردے کے پیچھے انکا حامی ہے ۔اسی ملاقات میں امریکہ میں سرمایہ کاری 1000 ارب ڈالر کرنے کی حامی بھری ۔یعنی بھتہ دیا ۔22 جنوری کو سعودی عرب غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوگیا ۔
اس سے پہلے تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ امریکہ کے ساتھ کیا جو 142 ارب ڈالر پر مشتمل تھا ۔
یہ پیسہ بھی امریکی سرمایہ داروں یعنی اسرا ئیل کے پاس پہنچ گیا ۔
جنوری میں مزید 9 ارب ڈالر کا دفاعی سازو سامان امریکہ سے خریدا ۔
شہزادے سلمان سے پہلے سعودی عرب نے 102 ارب کے امریکی بانڈز خریدے اور امریکی بینکوں میں موجود رقم سونا 350 ارب ڈالر تھا ۔
ولی عہد بننے کے بعد سلمان نے 2017 سے 2026 تک امریکی بانڈز میں 46 ارب کی مزید سرمایہ کاری کی ۔
اور امریکی بینکوں میں سعودی عرب کے اثاثوں میں 140 ارب ڈالر کا اضافہ کرکے 490ارب ڈالر تک لیکر چلا گیا ۔
ٹوٹل دفاعی معاہدے ، امریکہ میں سرمایہ کاری اور امریکی بینکوں میں اپنے اثاثے رکھنا ، بانڈز لینا یہ سب 1ہزار 337 ارب ڈالر کی رقم بنتی ہے ۔
براعظم افریقہ میں 46کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور اُنہیں اس غربت سے نکالنے کے لیے 2030 تک افریقہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہئے جبکہ صرف امریکہ میں ایک سعودی عرب نے 1000 ارب سے زائد سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔
پہلے اسکے خلاف ثبوت اکھٹا کئے تاکہ بعد میں بلیک میل ہوتا رہے اسکے بعد شہزادے کو ولی عہد بنایا اور نتیجہ آپکے سامنے ہیں ۔
ایپسٹن فائلز کو سیاسی ہتھیار کے طور پر ایسا استعمال کیا گیا اور کیا جائیگا ۔
واپس کریں