دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کانوٹس لے
No image مظفرآباد۔جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف یوم سیاہ ریلی کا انعقاد۔شباب المسلمین سمیت سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی علمی ادبی حلقوں کے اکابرین اور سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت۔قیادت حریت رہنماؤں اور وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے کی۔احتجاجی ریلی بنک سکوائر چھتر تا دومیل تک نکالی گئی۔
اس موقع پر شرکاء ریلی نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،ضلعی انتظامیہ محکمہ پولیس کی بھاری نفری بھی ریلی کے ساتھ رہی۔
یوم سیاہ کےموقع پر شرکاء ریلی نے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کانوٹس لے،بھارت دہشت گرد ملک ہے،77سالوں سےبے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے،نریندر مودی انتہاء پسند سوچ کا مالک اور دہشت گرد ہے حریت راہنماوں کو آزاد کیا جائے۔ بھارت مخالف احتجاج کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعا کی گئی۔
احتجاجی ریلی کی میزبانی انتظام و انصرام جموں وکشمیر لیبریشن سیل کے راجہ محمد اسلم نے کر رکھا تھا جبکہ شہر بھر کی مصروف ترین شاہراہوں چوکوں چوراہوں اور معروف عمارات پر یوم سیاہ کی مناسبت سے بینرز پوسٹرز کے علاؤہ سیاح جھنڈے ھی نصب کیے گئے تھے۔شرکا ریلی نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈز سیاہ جھنڈے اور وطن عزیز کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔چئر مین سہارا ویلفئیر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی ندیم احمد اعوان کی قیادت میں رضآ کاروں نے ریلی میں شرکت کی اور ملی حمیت کا مظاہرہ کیا۔
واپس کریں