غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہو گئی ہے، زمینی فوج کو فضائیہ کی مدد حاصل ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ‘محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ چھاپے’ کے ساتھ زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر مزید فضائی حملے شروع کیے، رہائشیوں کو انخلا کا حکم دینے کے بعد کئی محلوں پر بمباری کی۔ ملک کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پیر کو لبنان پر حملوں میں کم از کم 95 افراد مارے گئے۔
خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لبنان کی فوج سرحدی علاقوں سے چند کلو میٹر پیچھے چلی گئی ہے، جبکہ حزب اللہ کے نائب رہنما نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ اسرائیل کی زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
واپس کریں