عمران خان 1971 جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے، جلد 6 نکات پیش کریں گے
عمران خان شیخ مجیب الرحمان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے کبھی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل نہیں کی تھی، کبھی نہیں کہا تھا کہ مجھے اقتدار میں لے آؤ تو میں آپ کی ساری باتیں مان لوں گا۔ پورے سیاسی کریئر کے دوران ان کے مؤقف میں مستقل مزاجی رہی۔
شیخ مجیب الرحمان سے متعلق عمران خان کے بیانات پر فوج کے اندر شدید غصہ ہے۔ مقتدر حلقے سوچتے ہیں کہ عمران خان آہستہ آہستہ اسی جانب بڑھ رہے ہیں اور کسی دن اپنے 6 نکات بھی پیش کر دیں گے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کے جذبات اتنے بھڑکا دیں کہ وہ حکومت اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے کنٹرول سے باہر چلے جائیں۔
عمران خان 1971 والے حالات پیدا کر کے انہیں اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سینئر تجزیہ نگاروں کے مطابق آج کے پاکستان میں کوئی شیخ مجیب الرحمان نہیں ہے۔ انہوں نے آزادی کی بات تب تک نہیں کی جب تک فوج نے مشرقی پاکستان میں آپریشن نہیں شروع کیا۔
عمران خان شیخ مجیب الرحمان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے کبھی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل نہیں کی تھی، کبھی نہیں کہا تھا کہ مجھے اقتدار میں لے آؤ تو میں آپ کی ساری باتیں مان لوں گا۔ پورے سیاسی کریئر کے دوران ان کے مؤقف میں مستقل مزاجی رہی اور وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے۔
واپس کریں