دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس ملازمین نے افسر بالا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔
No image (راولاکوٹ۔ رپورٹ، آصف اشرف )۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ پولیس کے ملازمین نے اپنے ہی افسر بالا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے پولیس ملازمین نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو خط لکھ دیا۔
دستیاب شدہ معلومات کے مطابق پولیس نے درخواست میں لکھا کہ کمشنر چودھری شوکت کا عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شہید ہونے والے سب انسپیکٹر عدنان فاروق قریشی کی تدفین کے موقع پر کمشنر
کا رویہ تکلیف دہ تھا ، درخواست
میں دستخط کر کے ملازمین نے لکھا کہ
کمشنر میرپور نے قبرستان میں تدفین کے موقع پر انتہائی سخت بداخلاقی کرتے غیر مناسب لہجہ اختیار کیا، کمشنر میرپور کے اس فعل سے جہاں پولیس کو رنج و تکلیف پہنچی وہیں قبرستان میں موجود دیگر شرکا اور ورثائے شہید پولیس آفیسر کی بھی دل آزاری ہوئی۔ درخواست
میں باور کروایا گیا کہ
کمشنر میرپور ڈویژن کو فل فور او ایس ڈی کرتے ہوئے ان کے ساتھ پروٹوکول و سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور جملہ نفری پولیس واپس لی جائےکمشنر میرپور چودھری شوکت کے خلاف میرپور پولیس کے آفیسران و اہلکاران کی بڑی تعداد نے چیف سیکرٹری کو
درخواست میں ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا الزام عائد کیا گیا ہے کہ
پولیس کے متعلق کمشنر چودھری شوکت کا رویہ انتہائی غیرمناسب تھا”پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ہے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو پولیس اہل کاروں کی طرف سے دی درخواست میں
کمشنر میرپور کی جانب سے آفیسر مذکور کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔
واپس کریں