دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سابق مشیر حکومت سردار بشیر پہلوان نے پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدے اور ممبر شپ سے استعفی دے دیا
No image راولاکوٹ آصف اشرف۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سنئیر رہنماء بزرگ سیاست دان سابق مشیر حکومت سردار بشیر پہلوان نے پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدے اور ممبر شپ سے استعفی دے دیا ۔اتوار کے روز اسلام آباد میں مرکزی اجلاس میں انہوں نے حالیہ بجلی آٹے مراعات کی تحریک میں پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے تحریک کا ساتھ نہ دینے اور اب تئیس مئی کو اس کامیاب تحریک کے ردعمل میں اعلی حکام کی خوشنودی کے لیے کشمیر میں استحکام پاکستان ریلیوں پر عدم اعتماد کرتے استعفی دے دیا۔
زرائع کے مطابق اس اجلاس میں فیصل راٹھور پر بھی سخت تنقید کی گئی کہ وہ مختار عباسی اور قاسم مجید سے مل کر جعلی تعمیر ات کی سکیمیں بنا کر انوار الحق چودھری سے پیسے بٹور رہے ہیں زرائع کے مطابق اجلاس میں شامل اکثریتی عہدے دار ان نے تئیس مئی کو استحکام پاکستان ریلیوں میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا اس فیصلے کو پارٹی کی رہی سہی پوزیشن بھی مجروح کرنے کی سازش قرار دیا۔
واپس کریں