دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
غیر معینہ مدت تک پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع لانگ مارچ موخر کر کے لاک ڈاؤن شروع کر دیا گیا
No image راولاکوٹ ( آصف اشرف) راولاکوٹ کے مقبول بٹ شہید چوک میں ہزاروں افراد نے اجتماعی طور پر حلف دیا ہے کہ وہ کسی صورت کبھی بھی بجلی بلز نہیں جمع کروائیں گے۔ ابھی گیارہ ماہ میں ساڈھے چار سو کا بجلی بلز بائی کاٹ تحریک سے حکومت آزاد کشمیر کا ریونیو رکا ہے ہم مکمل طور بجلی بلز سے ٹیکسوں کے زریعہ حکومت کی عیاشی روکیں گے۔ اگر تحریک میں سارے مرد گرفتار کر لیے گئے تو عورتیں بچیاں بچے سڑکوں پر نکل کر اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے کسی گرفتار ساتھی کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
ہفتہ گیارہ مئی سے حسب سابق بھمبر سے لانگ مارچ شروع ہوگا اتوار بارہ مئی دن بارہ بجے راولاکوٹ سے مارچ شروع کیا جائے گا جدھر بھی روکا گیا وہاں پر ہی دھرنا دیں گے۔ کل سے جاری لاک ڈاؤن اور پہیہ جام غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا ڈڈیال کی جرات مند عوام کو خراج تحسین فاگزشتہ رات سے غیر معینہ مدت کے لیے کشمیر بھر میں لاک ڈاؤن شروع ہوگیا شہر سنسان ہوگئے سڑکیں ویران ہوچلیں تھوراڑ میں بلڈنگ مالکان نے پولیس کو رہائش کے لیے جگہ دینے اور دکان داروں نے سگریٹ تک دینے انکار کر دیا راولپنڈی سے بھی گاڑیوں کی امدورفت نہ ہوسکی مقامی طور بھی گاڑیاں نہ چل سکی آزاد کشمیر میں سول نافرمانی کا خدشہ پولیس اور رینجرز کے ساتھ ایف سی کی بھی گشت آزاد کشمیر بھر میں کرفیو ازاد کشمیر عملی طور سری نگر میں بدل گیا تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر دی گئیں۔
راولاکوٹ شٹر ڈاون کے باوجود ممبر ایکشن کمیٹی عمرنذیر کشمیری کی قیادت میں ہزاروں افراد کی ریلی نکالی گئی فاتح آزاد کشمیر کیپٹین حسین خان شہید کے آبائی گاؤں سے خاتون کونسلر نوشین کنول ایڈووکیٹ کی قیادت میں گھنٹوں پیدل مسافت طے کر آنے پر ماحول جزباتی ہوگیا دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف کی قیادت میں تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے ساتھیوں کے ہمراہ ریلی میں شرکت گیارہ مئی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کو روکنے کے ردعمل پر عوامی ایکشن کمیٹی نے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کرشروع کروا دی ،کشمیر سول نافرمانی کی تحریک میں بدل گیا لانگ مارچ موخر کر کے لاک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق گیارہ مئی سے بھبمر سے شروع ہو کر درالحکومت مظفرآباد تک کیے جانے والے لانگ مارچ کو موخر کر دیا گیا عوامی ایکشن کمیٹی نے جمعرات کے روز ڈڈیال میں شہریوں پر ایف سی کی طرف سے کیے گئے تشدد دو درجن طالبات کے زخمی ہونے میرپور کوٹلی اور بھبمبر کے علاقوں میں ایکشن کمیٹی کے سرکردہ راہنماؤں کی گرفتاری کے بعد اعلی سطح کے اجلاس کے بعد جمعہ دس مئی سے غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اقدام اٹھایا ہے غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن پر جعہ کی رات بارہ بجے سے عمل شروع کردیا گیا ۔
خفیہ مقام پر اجلاس کے بعد کمیٹی کے رکن عمر نزیر کشمیری نے اعلان کیا کہ پرامن کال کو غیر ریاستی فورسز بلوا کر تشدد کے راستے لگا دیا مگر ہم مودی کی خواہش پوری کرنے کا انوار الحق چودھری اور اس کے تنخواہ داروں کی خواہش کو کسی صورت موقع نہیں دیں گے۔ پر امن تحریک آگے بڑھائیں گے شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال سے ریاستی مشینری جام کر کے رکھ دیں گے مقررین نے کہا کہ گیارہ ماہ سے لوگ سڑکوں پر ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے ٹی وی پر آکر ہمارے مطالبات کو اپنے مطالبات قرار دیا آج عمل درآمد کے بجائے ایف سی بلوا کر اپنے ہی لوگوں کو فتح کرنے کی کوشش کی ڈڈیال کا مقبول بٹ شہید چوک گواہ بھی اور ثبوت بھی ہے کہ عوام نے کیا ردعمل دیا ۔
آزاد کشمیر کے ہر محلے ہر شہر میں اب لوگ سہولت کاروں اور الہ کاروں کے ساتھ یہی سلوک کریں گے ہماری تحریک کا حکومت پاکستان یا پاکستان کے کسی ادارے سے کوئی تعلق نہیں انوار الحق چودھری اور بعض سیاست دان اس کو الحاق پاکستان کے خلاف تحریک قرار دے کر منافقت نہ کریں یہ خالصتاً عوامی تحریک ہے جس کا مطالبہ آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دلانا آزاد کشمیر کا اپنا نیشنل گریڈ اسٹیشن قائم کروانا آزاد کشمیر کے ہر گھر کو گلگت بلتستان جتنی قیمت پر بجلی اور آٹے کی فراہمی اور حکومتی مراعات یافتہ طبقے سے مراعات واپس کروانا ہے یہ سارے مطالبات مظفرآباد حکومت سے ہیں۔ ہمارا استحصال مظفرآباد کی حکومت اور اس کی بیوروکریسی ہے اس تحریک کو بلاوجہ پاکستان سے جوڑ کر کرپٹ مافیا کو مزید غریب عوام کو لوٹنے نہیں دیں گے ۔عوام یہ جنگ جیت چکی اب صرف اعلان باقی ہے ڈڈیال کی معصوم بچیاں کربلا کی یاد تازہ کرگئی ڈڈیال اور میرپور سماہنی کوٹلی میں ایف سی کے خلاف بھرپور مزاحمت کر کے وہاں کی عوام نے اس سازش اور علاقائی منافرت کو دفن کر دیا کہ مزاحمت صرف پونچھ میں ہے۔ عملی ثبوت سامنے ہے کہ ہر محلے اور گاؤں میں ایک جیسی مزاحمت ہے جو کردار 1955میں پونچھ میں پی سی کے خلاف ہوا تھا وہ اب مدینہ مارکیٹ مظفرآباد سے شروع ہو کر ڈڈیال سماہنی سے لیکر ہر جگہ دہرایا جائے گا ،لوگ سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ سے بھی بغاوت کر چکے ،نام نہاد لیڈروں کے خود ساختہ ڈسپلن کارکنان نے جوتے کی نوک پر بائر دے مارے۔
مقررین نے کہا کہ یورپ بھیٹہ کر کچھ خود ساختہ جلاوطن اور جھوٹ مکاری سے سیاسی پناہ لینے والے بعض عناصر اس تحریک کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے جو رنگ دینا چاہتے ہیں وہ بھول جائیں کہ وہ اس تحریک کی انڈیا سے قیمت وصول کر سکیں گھر گھر دکان دکان اور مساجد میں جھولیاں پھیلا کر ہم لوگ تحریک چلا رہے ہیں ہم نے تحریک کی خاطر تنظیمی نعروں سے لیکر مقبول بٹ شہید کی تصویر والی شرٹ پہننے پر پابندی لگا ئی اور اب یورو بھیج کر اس مقدس تحریک کو کوئی غیر ملکی وظیفہ خور ہائی جیک کرے کسی صورت ممکن نہیں۔
ہر غیر ریاستی وظیفہ خور اور ریاستی سہولت کار اور آلہ کار ہمیں ایک جیسا ہےعمر نزیر کشمیری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن طور تحریک آگے بڑھائیں جس کسی نے اگر ہھتیار اٹھائے حتی کہ سوٹی اور پھتر کا استعمال کیا وہ تحریک دشمنی اور حکومتی سہولت کاری ہوگی ٹاؤٹ نعیم بٹ اور افغان انخلاء تحریک کے امجد اکبر شہید کی طرح لاشیں گرا کر ہمیں پھنسوانا چاہتے ہیں جو کسی صورت نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ گیارہ ماہ سے جاری تحریک کے ثمرات سمیٹنے کا وقت آ گیا ہے یکسوئی اور استقامت سے لوگ لاک ڈاؤن کامیاب کریں پھر ہم جلد تحریک کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔
اس موقع پر سخت جذباتی مناظر دیکھنے ملے تھوراڑ منگ کھائی گلہ ہجیرہ بن جونسہ حسین کوٹ علی سوجل مجاہد آباد پانیولا ٹائیں میں بھی بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ایکشن کمیٹی کے نئے اقدام کے بعد آزاد کشمیر بھر سے آئی پولیس نے عمر نزیر کشمیری ارباب ایڈووکیٹ لیاقت حیات ساجد اعظم کمانڈر فاروق خان الیاس جاوید جان فیاض صابر ارشد ماواں زولفقار علی بھٹو لالا نواز عمران سجاق کی گرفتاریوں کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔
واپس کریں