دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈاکٹر مہرب معیز ۔پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کسی سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل
No image باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جہاں پوری کابینہ کا قیام اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا۔کابینہ میں خواجہ سرا ڈاکٹر مہرب معیز اعوان کو بھی شامل کیا گیا جو بطور سیکرٹری حقوق خواجہ سرا خدمات انجام دیں گی۔
ڈاکٹر مہرب معیز نے امریکا واشنگٹن میں واقع یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کیا اور بعد ازاں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔
خواجہ سرا ڈاکٹر مہرب معیز اس وقت جینڈر انٹر ایکٹو الائنس میں ڈائریکٹر پالیسی اینڈ جینڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں ، اس سے قبل وہ ورلڈ بینک اور مختلف اسپتالوں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔
ڈاکٹر مہرب معیزکا کوئی بھائی نہیں جبکہ چھ بہنیں ہیں جو تمام ڈاکٹرز ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مہرب معیز کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی کے ہر لمحے میں والدین کی سپورٹ حاصل رہی اور اسی سپورٹ کی وجہ سے انہوں نے بہت کامیابیاں اپنے نام کیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں ذمہ داریاں ملنے سے وہ بہت پرامید اور پرجوش ہیں اور اپنی کمیونٹی کی سیاست میں رجحان کے اضافےکیلئے کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر مہرب کا کہنا تھا عوامی نیشنل پارٹی مساوی حقوق کی پابند اور ترقی پسند جماعت ہے اسی لیے سیاسی میدان میں اترنے کیلئے اے این پی کا انتخاب کیا۔
واپس کریں