یہ ایک جنگ ہے؟ نہیں، یہ پاکستان بمقابلہ ہندوستان نہیں ہے اور نہ کبھی نہیں تھا۔ یہ پاکستان بمقابلہ پاکستانی اشرافیہ ہے اور اس جنگ میں پاکستان ہمیشہ ہارتا ہے۔ پاکستان میں انتخابات، ایک گھومتے ہوئے دروازے کی طرح، خود غرض سیاست دانوں کو اقتدار کی راہداریوں میں واپس آنے کی اجازت دیتے ہیں تاکہ بیوروکریٹس، صنعت کاروں، کارپوریٹ سیکٹر، جاگیرداروں کے مراعات کو محفوظ اور پروان چڑھایا جا سکے۔ اپنے لیے امیر ترین1 فیصد طبقے کے پاس قومی آمدنی کا 10 فیصد حصہ ہے اور 20 فیصد امیر ترین افراد قومی آمدنی کے 50 فیصد کے مالک ہیں۔ اشرافیہ ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔
”کوئی“ غریب، ہمارے لوگوں اور ہمارے بچوں کی بات کیوں نہیں کرتا؟ پاکستان کے امیر، جن میں سے بہت سے آئندہ الیکشن لڑ رہے ہیں، بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے جیسی وسیع و عریض ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اپنے بنگلوں اور حویلیوں میں رہتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو امریکہ اور برطانیہ کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں بھیجتے ہیں۔ یہ طاقت کے تحفظ کا قانون ہے۔ ہمارے ملک کے امیر ترین افراد کے لیے سبسڈی اور مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ کا تحفظ۔
کیوں غریبوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں معیاری صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائیں جب کہ وہ اپنے نوکر، چوکیدار اور ڈرائیور کے طور پر امیروں کی خدمت جاری رکھ سکتے ہیں۔
صاب جی! کلچر کو بچانا ہوگا۔ نوآبادیاتی ذہنیت کو بچانا ہوگا۔ صاب جی غریبوں کو گالی دیتے رہیں اور غریبوں کو گالی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ یہ ہمارے ثقافتی ڈی این اے میں ہے۔
پاکستان میں دو طبقے کے شہری ہیں: ظالم اور مظلوم۔ 2024 کے انتخابات 2018 کے انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے۔ اشرافیہ جیت جائے گی۔ اور پاکستان کا مظلوم طبقہ پھر ہارے گا۔ کارل مارکس نے کہا تھا ”مظلوموں کو ہر چند سال میں ایک بار یہ فیصلہ کرنے کی اجازت ہے کہ ظالم طبقے کے کون سے مخصوص نمائندے ان کی نمائندگی اور ان پر جبر کریں“
ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ڈاکٹر باقر حسنین کے مضمون سے اقتباس۔ترجمہ احتشام الحق شامی
واپس کریں