پانچ فروری یوم عوامی حقوق پر ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
راولاکوٹ (نامہ نگار خصوصی ) ٹرانسپورٹزز جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ شروع دن سے کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار آل ٹرانسپورٹ ورکرز یونین اور گڈز ٹرانسپورٹ یونین پونچھ نے 5 فروری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ سردار لالہ نواز جنرل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ورکرز یونین پونچھ نے دیگر تمام عہدیداران کی موجودگی میں ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔ اس موقع پر صدر راولاکوٹ انجمن تاجران وممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عمر نذیر ۔ مرکزی صدر آل ٹرانسپورٹ ورکرز یونین وممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سجاد خان ۔کے علاوہ۔ اویس ارشد ڈپٹی سیکرٹری جنرل ۔ شاہد حسین اڈہ فخر کشمیر ۔ امتیاز خان جنرل سیکرٹری ۔ شہزاد اظہر سینئر نائب صدر ۔ ہارون خان رابط سیکرٹری ۔ افضال صدر متیالمیرہ اڈہ۔ رضوان جمیل صدر کیری ڈبہ یونین ۔ نائب صدر امجد یاسین ۔ امجد صدر اڈہ میدان ۔ لالہ ریاض لانگ روٹس ۔ سنئیر نائب صدر راولاکوٹ انجمن تاجران امتیاز رحمت۔ امجد لطیف ۔ گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے نائب صدر ماما ذولفقار احمد خان ۔ عدنان نذیر سیکرٹری نشر واشاعت گڈز یونین ۔ ارشد گڈز یونین ۔ زاہد عزیز ۔ شازیب حبیب ۔ قاضی ذوالفقار ۔ فاروق ریشم۔ الیاس ۔ ناصر جاوید اور دیگر انجمن تاجران و ٹرانسپورٹ کے زمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ٹرانسپورٹ یونین کے راہنماؤں نے کہا ہم غریب عوام کے ساتھ انکے حقوق کی جنگ میں ماضی کی طرح ھر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔ حکومت نے عوام کے ساتھ ھر مرتبہ دھوکے کیے ایکشن کمیٹی نے اگر غیر معینہ مدت کے لیے کال کی تو پونچھ کے غیرت مند ٹرانسپورٹرز اس قربانی کے لئے تیار ہیں ۔
راولاکوٹ (آصف اشرف) بینک آف آزاد جموں وکشمیر کے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد میں چار سال میں قابل ذکر اضافہ
بینک آف آزاد جموں وکشمیر نےمقبولیت کی بلندیوں کو چھوتے ہوٸے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا یے بالخصوص صدر/سی ای او خاور سعید کے دور میں بینک کے تمام شعبہ جات میں نمایاں اور قابل ذکر ترقی ہوئی ہے۔2006 میں بینک کے قیام سے لی کر دسمبر 2019 تک کے چودہ سال کے مقابلے میں گزشتہ چار سال کے قلیل عرصے میں بینک کے نئے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد میں سالانہ اوسطاً 73 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
قلیل عرصے میں اس شعبہ میں تاریخی کارکردگی حکومت آزاد کشمیر کے وژن اور بینک کے صدر/سی ای او خاور سعید کی قائدانہ صلاحیتوں اور موثر حکمتِ عملی کے ساتھ ساتھ انکے دور میں ریاستی عوام کے بینک پر بھرپور اعتماد کی مظہر ہے۔حالیہ عرصے میں بینک کی نمایاں، قابل ذکر اور تاریخی کارکردگی کی بدولت ریاستی عوام کا بینک پر بڑھتا ہوا اعتماد بینک کو صف اول کےمالیاتی اداروں کے ساتھ کھڑا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
صدر/سی ای او نے فیلڈسٹاف کو محنت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید نئے اکاؤنٹس کھول کر ادارے کا دائرہ کار زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
راولاکوٹ (نامہ نگار خصوصی) ایجوکیشن فاونڈیشن (CEF) کے زیر انتظام "فہم القران" کی تربیتی ورکشاپ کی اختامی تقریب کریکٹر ایجوکیشن فاونڈیشن (CEF) بلڈنگ راولاکوٹ میں ہوئی ۔ رضوان اشرف ۔ ڈاکٹر شفیق اور قاری نیاز نے سٹیح کی سیٹنگ کی ۔ قاری سعید اسلم نے تلاوت کی ۔ عظیم مداح پیغمبر علامہ مولانا شکیل الرحمن نے نعت مقبول پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ ٹرینر عدنان دانش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن سے تقوی' حاصل ہوتا ہے اور یہ قرآن آخرت میں بھی ہمارا شفیع ہو گا ۔ مولانا اسدللہ نے شرکا کی طرف سے CEF انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ مولانا لئیق ٹیم ہیڈ پونچھ ڈویژن نے فہم القران تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ قرآنی تعلیم پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی ممکن ہے ۔ اس لیے ہم نے قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہے ۔ حسنہ تربیة پروگرام سیرت کی تربیت کا پروگرام ہے ۔ ہماری خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں ۔ ڈپٹی ڈی ای او اشتیاق جبالی نے قرآن سے وابستگی کو عظیم نعمت کہا ۔ قرآن کے سب سے بڑے معلم ہمارے آخری پیغمبر ہیں اور ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں ۔ اس موضوع پہ تفصیلی خطاب کیا ۔ CEF کی ٹریننگ کو سراہا اور سب شرکا کو خراج تحسین پیش کیا۔ ٹرینر شوال خان نے بہترین نظامت کی ۔ ایڈمن مبشر بن عمر نے بہترین انتظامات کیے ان کے معاونین عباس طارق اور ظریف نے بھی بہترین خدمات سر انجام دیں ۔ نیاز اشرف نے فوٹو گرافی کی ۔ یاد رہے کہ راولاکوٹ ضلع پونچھ میں کریکٹر ایجوکیشن فاونڈیشن (CEF) کے زیر انتظام فہم القران کی تدریس کے لیے تربیتی ورکشاپ یکم جنوری 2024 سے راولاکوٹ میں شروع ہوئی تھی ۔
واپس کریں