دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کے حقیقی آزادی کے مشن کو لیکر آگے چلیں گے۔سردار جنید الطاف
No image پلندری(پریس ریلیز) سابق امیدوار اسمبلی سردار جنید الطاف پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے ، مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا _ سردار جنید الطاف کا قائد پاکستان عمران خان ، پارٹی چئیرمین بیرسٹر گوہر علی ، مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور اس عزم کا اعادہ کہ عمران خان کے حقیقی آزادی کے مشن کو لیکر آگے چلیں گے اور جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار جنید الطاف پاکستان تحریک انصاف میں شامل سردار جنید الطاف کی شمولیت سے پلندری کی سیاست کا منظر نامہ یکسر تبدیل ہو گیا۔
سردار جنید الطاف نے کہا کہ سیاست میرے نزدیک وقتی مفادات، ذاتی ترجیحات یا اقتدار کے حصول کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک امانت، ایک جدوجہد اور ایک نظریاتی ذمہ داری ہے۔ میں نے ہمیشہ حالات کو گہرائی سے پرکھا، عوام کے دکھ سنے اور نظام کی کمزوریوں کو قریب سے محسوس کیا۔ انہی حقائق کی بنیاد پر آج میں نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کسی سیاسی مصلحت، وقتی دباؤ یا ذاتی فائدے کے تحت نہیں بلکہ اس یقین کے ساتھ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایسی قیادت درکار ہے جو اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرے، قانون کی بالادستی پر یقین رکھے اور عوام کو محض ووٹر نہیں بلکہ اصل طاقت سمجھے۔ پی ٹی آئی وہ واحد سیاسی قوت ہے جس نے کرپشن کے خلاف عملی مؤقف اپنایا، قومی خودداری کو ترجیح دی اور نوجوانوں کو شعور و کردار کی سیاست سے جوڑا۔
میں اس سفر کا آغاز اس عہد کے ساتھ کر رہا ہوں کہ میں حق کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بناؤں گا۔ میرا مقصد اقتدار نہیں بلکہ ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں انصاف ہو، میرٹ ہو، اور ہر شہری کو عزت کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو۔
انہوں نے مذید کہا کہ ان شاء اللہ، میں اپنی تمام تر صلاحیتیں، تجربہ اور توانائیاں پاکستان تحریکِ انصاف کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کی بہتری کے لیے وقف کروں گا۔ یہ شمولیت محض سیاسی وابستگی نہیں بلکہ ایک نظریاتی عہد، ایک اخلاقی وعدہ اور تبدیلی کے سفر کی ابتدا ہے۔
واپس کریں