دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکا میں ارب پتیوں کی طاقت
No image امریکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ارب پتی رکھنے والا ملک ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 3,503 ارب پتیوں میں سے 1,135 امریکا میں ہیں، جو عالمی دولت کا 43 فیصد رکھتے ہیں۔ صرف گزشتہ سال دنیا کے ارب پتیوں کی مشترکہ دولت 13 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو بیشتر ممالک کی معیشتوں سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ ارب پتی افراد آبادی کا صرف 0.07 فیصد ہیں، لیکن وہ دنیا کی دولت کے 13 فیصد پر قابض ہیں۔امریکی فیڈرل ریزرو کے مطابق ملک کی مجموعی دولت کا 67 فیصد صرف امیر ترین 10 فیصد گھرانوں کے پاس ہے جب کہ نچلے 50 فیصد کے پاس صرف 2.5 فیصد دولت باقی ہے۔ نیویارک میں ایک عام اپارٹمنٹ کی قیمت ایک ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اوسط کرایہ ایک عام خاندان کی آمدنی کا 55 فیصد کھا جاتا ہے۔
امریکا آج بھی دو ملکوں کی مانند ہے، ایک وہ جو ارب پتیوں کی طاقت میں یقین رکھتا ہے اور دوسرا وہ جو اس طاقت کو عوام کے حق میں تقسیم کرنے کا خواب دیکھتا ہے۔
ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ وہ غربت، بے گھری اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف لڑائی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ انہوں نےصدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹرمپ 30 کروڑ ڈالر وائٹ ہاؤس کے نئے بال روم پر خرچ کر رہے ہیں، تو وہ اسی رقم سے ایک لاکھ نیویارک باشندوں کے لیے فوڈ اسٹیمپ کی سہولت فراہم کرسکتے تھے۔
واپس کریں