دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
"آئین پاکستان، اسکولوں میں پڑھایا جائے"
No image دنیا کے کئی ممالک میں ان کے ملکی آئین کی تعلیم ہائی اسکولوں کے نصاب کا حصہ ہے اورتعلیمی نصاب میں ملک کا آئین پڑھانا ایک عام پریکٹس ہے، جسے عام طور پر اسکولوں میں شہریوں کے حقوق، حکومت کی ساخت اور قومی شناخت کو فروغ دینے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔کئی ممالک میں تو آئین کی تعلیم لازمی یا نمایاں طور پر ا سکولوں کے نصاب کا حصہ ہے۔
یہاں یہ واضع رہے کہ امریکہ میں وفاقی سطح پر کوئی لازمی نصاب نہیں، لیکن زیادہ تر ریاستوں میں آئین کی تعلیم لازمی ہے۔ یہاں ان چند اہم ممالک کی مختصر فہرست پیش خدمت ہے جہاں کے ہائی اسکولوں میں ملکی آئین کی بنیادیں، انسانی حقوق اور اصول پڑھائے جاتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں
بھارت،فرانس،جرمنی، جنوبی کوریا،امریکہ،فلپائنز،ساؤتھ افریقہ،جاپان،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،رازیل،آرجینٹینا،میکسیکو،نکاراگوا،برطانیہ اور کینیا۔مختصر یہ کہ تقریباً 80% ممالک کے آئین میں ملکی آئین کی تعلیم دینا شامل ہے اور ان میں سے بہت سے ممالک خاص طور پر یورپ، جنوبی امریکہ اور ایشیا میں آئین کی تعلیم کو لازمی بناتے ہیں اور یہ جمہوریت، انسانی حقوق، اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر عوام کا یہ مطالبہ کہ”مطالعہ پاکستان کے بجائے آئین پاکستان اسکولوں میں پڑھایا جائے، تاکہ ہر شہری کو اپنے حقوق کا پتہ ہو“ بلکل جائز اور حق پر ہے اور اگر آپ بھی عوام کے اس مطالبے کو ٹھیک سمجھتے ہیں تو اس پوسٹ کو شیئر کیجئے تا کہ اس ملک کے فیصلہ سازوں کے کانوں پر جوں رینگے۔
واپس کریں