دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پرانی اسٹیبلشمنٹ کا پیداکیا ھوایہ پراجیکٹ ۔فیصل پاشا
No image قرآن پاک کہتاھے وَاقْصِدْ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِن صَوْتِكَ ۚ إِنَّ أَنكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ۔اپنی چال میں درمیانہ رہ اور اپنی آواز نیچی کر، بے شک سب آوازوں میں سب سے بری آواز گدھوں کی آواز ھے
یہ ممبر اور سٹیج پہ بیٹھ کر چیخ چیخ کر لوگوں کو اوئے دلیا ، اوئے سور دیا بچیا ، اوئے کتیا ، اوئے چوڑیا جیسے القابات سے نوازتے ھیں جسے قرآن پاک نے گدھے کی آواز سےتشبیہہ دی ھے اور دعوے داردین کے علمبردار ھونے کے ھیں ۔
ھمارے جیسے لوگ یہ غلطی کریں تو سمجھ میں آتاھے لیکن دین کے نام پہ لوگوں کا جتھہ اکٹھا کرنے والا اور خود کو عالم بناکر پیش کرنے والا ممبر اور سٹیج سے یہ کام کرے اور لوگوں کو اوئے چوڑیا جیسے القابات سے بلاکر علی الاعلان قرآن پاک کی خلاف ورزی کرے تو سوال بنتاھے۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
(سورۃ الحجرات: آیت 11)
اے ایمان والو!
نہ مرد دوسرے مردوں کا مذاق اُڑائیں، ہو سکتا ہے وہ اُن سے بہتر ہوں۔
اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اُڑائیں، ممکن ہے وہ اُن سے بہتر ہوں۔
اور ایک دوسرے کو طعنہ نہ دو، اور برے القابات سے نہ پکارو۔
ایمان کے بعد گناہ کا نام رکھنا بہت برا ھے،
اور جو توبہ نہ کرے وہی ظالم ہیں۔
اللہ کے رسول ص کا نام استعمال کرتےھیں لیکن سیرت کی بات ھو یا اسوہ حسنہ اور انکی سنت کی تقلید ھوتو دور دور تک عملی زندگی میں نظر نہیں آتا ۔ کڑاھیوں کے بغیر روٹی نہیں کھانی ، اللہ کے رسول ص فاقے کرتے رھے ، کسی سے کبھی کہنا گوارا نہیں کیا ، نواسے نے کھجور کھالی صدقے کی تو منہ سے نکلوادی کہ ھم پہ حرام ھے ۔ یہاں ڈالر ، پاونڈ ، درھم ، سونا ، صدقات خیرات ، پراڈو ، ڈالے سب کچھ لکڑ ھضم پتھر ھضم ۔
سوال پوچھ لو تو سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کے چیلے آجائیں گے اوئے تو عاشق رسول ص سے سوال پوچھتا ھے ، اوئے تو کافر ، قادیانی ٹاوٹ ۔
جو شخص دین کی ترجمانی کا دعوے دار ھے اور اسکی زندگی میں عملی طور پہ نہ قرآن پاک کا نمونہ ھے اور نہ سیرت مصطفے ص کا اور انکی تعلیمات کا وہ رانگ نمبر اور سب سے بڑا فراڈ ھے ۔
انکی تمام تقاریر اکٹھی کی جائیں جو یہ مجمعوں میں دوسروں کےخلاف نفرت پیداکرنے اور لوگوں کو اشتعال دلانے کے خلاف کرتے ھیں ۔ ان کے تحت قانونی کاروائی کی جائے اور جو جو انکے چیلوں کے اکاونٹ لوگوں پہ قادیانیت اور کفر کے فتوے لگارھے ھیں انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔ بہتر تو ھوکہ جو انکا چیلا کسی شخص پہ کفر یا قادیانیت کا فتوی لگاکر انکی کردارکشی کرےیا اسکی زندگی خطرے میں ڈالے اس شخص کے پاس قانونی طور پہ حق محفوظ ھو سلف ڈیفینس کا اور وہ اسکی موقع پہ کھوپڑی اڑا دے ۔ یہ فتوہ بازی اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک شریف لوگوں کوخود انکے تحفظ کا حق نہیں دیا جائے گا۔
پرانی اسٹیبلشمنٹ کا پیداکیا ھوایہ پراجیکٹ اگر موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پیک نہ کیا تو یہ عوام کے ساتھ ساتھ اداروں کے لوگوں کو ، انکے اھل خانہ کو سڑکوں پہ ماریں گے جیسے سٹیج سے اعلانات کرکے اپنے جتھے کو کہہ رھےھیں کہ پولیس والوں کو گھیر لو ، نکلو اور گھیرا ڈالو ۔
واپس کریں