دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امیر حزب و متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین کی دردمندانہ اپیل
No image مظفر آباد (پریس ریلیز)ارباب اقتدار و اختیار اور آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی سے امیر حزب و متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین کی دردمندانہ اپیل۔
عوامی مسائل اور معاملات باہمی مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں۔ طاقت آزمائی، توڑ پھوڑ اور کشت و خون سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ میں عدم استحکام اور انتشاری صورت حال تحریک آزادی کشمیر کی پیش رفت اور کامیابی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ تحریک دشمن عناصر اور قابض سامراج اس تکلیف دہ صورت حال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
سید صلاح الدین احمد نے ارباب اختیار اور عوامی ایکشن کمیٹی سے دردمندانہ اپیل کی کہ بیس کیمپ کی حساسیت اور جاری تحریک آزادی کی پشتبانی کے لیے اس کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے معاملات و مطالبات کو ہٹ دھرمی کے بجائے درد دل اور جذبہ حب الوطنی سے حل کیا جائے۔ ملت مظلومہ جموں و کشمیر کو ایک مستحکم اور مضبوط بیس کیمپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
چیئرمین جہاد کونسل نے توقع ظاہر کی کہ دونوں فریقین عقل و دانش کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کو اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے اور افہام و تفہیم سے مسائل کے حل میں کامیاب ہوں گے ۔
سید صداقت حسین۔ترجمان متحدہ جہاد کونسل
واپس کریں