دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کراچی بار ایسوسی ایشن جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت
No image (کراچی۔نامہ نگار) کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت اور 29 ستمبر لاک ڈاؤن کال کو روکنے کے لیے رینجرز ایف سی اور پولیس گردی کی قرارداد کے ذریعے مذمت کی گئی اور عوامی تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔
کراچی بار ایسوی ایشن کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ آزادکشمیر حکومت اور پاکستان (وفاق) کی طرف سے بھیجے گئے دو وزراء نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیئے آزاد کشمیر منظر آباد کے مقام پر مذاکرات کیئے اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات جن میں سب سے بڑا مطالبہ پاکستان میں بارہ سیٹوں اشرافیہ کی مراعات اور چیف سکریٹری کے عہدہ کو ختم کرنے کے مطالبے کو انکار کر دیا یہ کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کل 38 مطالبات ہیں اور ان میں کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو غیر قانونی، غیر آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہو۔ اب جبکہ کئی ماہ گزر گئے ہیں جو ائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 2025-09-29 کو احتجاج کی کال دی ہوئی ہے اور اس احتجاج کو روکنے کے لیئے پنجاب کلسٹبلری ، رینجرز اور پنجاب پولیس کو آزاد کشمیر میں تعینات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایش جوائٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام 38 مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور اس سے پہلے بھی 5 دسمبر 2024 کو آزاد شمیر کی عوام نے آزاد جموں وکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پورے آزاد کشمیر میں احتجاج کیا گیا تھا جس کو بی بی سی اور پوری دنیا کے چینلز نے آزادکشمیر کے پر امن احتجاج کو سراہا تھا۔ اب جب جموں و کشمیر کی عوام نے جائز مطالبات کو منوانے کے لیئے پر امن احتجاج کی کال دی ہوئی ہے تو اس احتجاج کو روکنا انسانی بنیادی حقوق کے خلاف سمجھا جائے گا۔ اور اگر اس احتجاج کو روکا گیا تو کراچی بار ایسوی ایشن اس کی بھر پور مذمت کرے گی اور جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور اس سلسلے میں یہ بھی سنے میں آیا ہے کہ یورپین ممالک میں بسنے والے کشمیریوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر 2025-9-29 کو کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو دنیا کے تمام سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن اس ظالمانہ جابرانہ اور انسانی حقوق کے خلاف پوری دینا میں اس قسم کے احتجان کو روکنے کی پرزور مذمت کرتی ہے ۔ کراچی بار ایسوسی ایشن اور پوری وکلاء برادری جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں۔
صدر کراچی بار ایسو سی ایشن کا کر نواز وڑائچ
واپس کریں