
احتشام الحق شامی۔آٹھ فروری 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ”آزاد امیدواروں“ نے قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں جیتیں (93 نشستیں) جو اس بات کا کھلا ثبوت تھا اور ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ابھی ختم نہیں ہوئی۔ عمران خان کی جیل میں موجودگی، پارٹی کا انتخابی نشان چھینا جانا اور سسٹم کی مخالفت کے باوجود کئی دیگر عوامل پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ عوام میں مہنگائی، سیلاب، بے روزگاری، اور امن و امان جیسے مسائل سے غم و غصہ بڑھ رہا ہے جو موجودہ ہائبرڈ حکومت کے خلاف ووٹ کو پی ٹی آئی کی طرف موڑ سکتا ہے۔
اگر اگلے عام انتخابات (ممکنہ طور پر 2028 میں یا قبل از وقت) منصفانہ ہوں تو پی ٹی آئی کی مقبولیت اسے واپس اقتدار میں لا سکتی ہے، جیسا کہ 2013 میں ہوا جب پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیاسی کامیابی حاصل کی۔معاشی بحران، مبینہ کرپشن کے الزاما ت اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہوئی ہیں جس سے افراط زر، قرضوں کا بوجھ، اور غربت بڑھی ہے۔ حالیہ تجزیوں کے مطابق، شہباز شریف کی ہابرڈحکومت پر کرپشن کے مبینہ الزامات، اشرافیہ اور جرنیل شاہی کی طرز زندگی پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
سیلاب کے باعث ہی سہی اگر معیشت مزید بگڑی تو عوام کا غصہ یقینا پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ پیدا کر سکتا ہے، جیسا کہ 2018 میں ہوا جب پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کیا یا اسے اقتدار دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے جولائی 2024 میں پی ٹی آئی کی پارٹی حیثیت کو بحال کیا جس باعث پارٹی کی پارلیمانی طاقت میں اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی نے 2024 انتخابات میں AI، سوشل میڈیا اور چیٹ بوٹس کا استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو متحرک کیا جس سے اسے 93 نشستیں ملیں۔ پارٹی کی ڈیجیٹل مہم نے عمران خان کی آواز کو جیل سے باہر پہنچایا، جو مستقبل میں بھی کارآمد ہو سکتی ہے۔پاکستان کی 60% سے زائد آبادی نوجوان ہے، جو کرپشن،مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہے۔ پی ٹی آئی کی پاپولسٹ اپیل انہیں دوبارہ اپنی طرف کھینچ سکتی ہے۔
اگر علاقائی تنازعات (جیسے ایران اوراسرائیل) میں موجودہ ہائبرڈ حکومت کمزور پڑی تو پی ٹی آئی کی آزاد خارجہ پالیسی کی اپیل پاپولر ہو سکتی ہے جس باعث اسے سیاسی فائدہ پہنچے گا۔
اشٹبلشمنٹ کی مداخلت، گرفتاریاں، اور سنسر شپ پی ٹی آئی کے لیئے اس وقت بڑے چیلنجز ہیں۔ اگر قائم شدہ نظام یا سسٹم نے دباؤ کم کیا یا انتخابات منصفانہ ہوئے تو اقتدار میں پی ٹی آئی کی واپسی ممکن ہے۔
واپس کریں