دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لاشیں اٹھیں گی یا گرفتار طلبہ غیر مشروط رہا اور جھوٹی ایف آئی آر کا خاتمہ ہوگا
No image (راولاکوٹ۔ آصف اشرف) طلبہ سڑکوں پر احاطہ عدالت کے مین گیٹ پر تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر کےدھرنا دے دیا گیا ۔لاشیں اٹھیں گی یا گرفتار طلبہ غیر مشروط رہا اور جھوٹی ایف آئی آر کا خاتمہ ہوگا سیکرٹری جنرل نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن محسن عزیز کا جزباتی خطاب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے وفد کا جلوس کی صورت شرکاء دھرنا سے اظہار یک جہتی کیپٹن حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ کے فرسٹ ائیر میں زیر تعلیم دو طلبہ عبد الرحمن صغیر اور احمد صغیر سمیت آزادی پسند نوجوانوں و طلبہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر اور گرفتاریوں اور دونوں طلبہ کو پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ کی کلاسز سے خارج کرنےپر ریگولر طلبہ کا راولاکوٹ میں فریڈم مارچ پونچھ یونیورسٹی پونچھ میڈیکل کالج کیپٹن حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج خان صاحب ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج اور نجی تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ وطالبات سڑکوں پر نکل آئے سیکرٹری جنرل جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن محسن عزیز اور صدر پی ایس ایف خواجہ حسام اور جموں کشمیر سٹوڈنٹس لیبریشن فرنٹ یونیورسٹی پونچھ کے صدر راشد چودھری کا طلبہ سے بھرپور قوت سے فریڈم مارچ میں شرکت پر اظہار تشکر اسیران راولاکوٹ کی فی الفور غیر مشروط رہائی کے ساتھ بھارت کی جیلوں میں قید یاسین ملک شبیر شاہ فاروق ڈاربلال صدیقی ظہور بٹ شیخ نذیر سلیم ننھاجی یاسین بٹ اور اسیران گلگت کی رہائی کا بھی مطالبہ آزادی پسندوں کو بھارتی ایجنٹ قرار دینے والوں اور کشمیر کے پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر نے کی مانگ آزادی پسندوں کے خلاف بھارتی یار ہونے کے نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر راولاکوٹ انتظامیہ پر سخت تنقید اسیران سے تھانہ میں پولیس کے بجائے غیر ملکی ادارے کی تفتیش پر کڑی تنقیدوڑھ گئی وڑھ گئی۔
سہولت کاری وڑھ گئی سہولت کاروں کے دل پر تگڑا تیر نعرہ کشمیر جیوے کشمیر کے نعروں سے راولاکوٹ گونج اٹھا آزادی پسند کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور معصوم طلبہ اور نوجوانوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرنے کے انسان دشمن اقدام کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں سے جلوسوں کی صورت طلبہ وطالبات کیپٹن حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ کے گراونڈ پہنچے جہاں سے کشمیر کے پرچم اٹھا کر جب فریڈم مارچ شروع کیا تو عام شہری بھی اظہار یک جہتی کرنے فریڈم مارچ میں شامل ہو گئے شہر کی معروف شاہراؤں کا چکر لگانے کے بعد عدالت کے مین گیٹ پرمنعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ والی بال میچ میں قوم پرستوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور بھارتی ایجنٹ قرار دے کر نعرہ بازی کرنے والے انتشار یوں اور فتنہ پرور عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ آزادی پسندوں کے خلاف جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج منسوخ کر کے تمام اسیران غیر مشروط رہا ہوئے اب آخری راستہ رہ گیا کہ طلبہ وطالبات کتابیں چھوڑ کر تعلیمی اداروں کو بند کر کے تعلیمی اداروں کے بائر دھرنے دیں اوراس خطہ کو سری نگر بنائیں لاشیں گریں خون بہے یا امن جنگ میں بدلے زمہ دار ہم نہیں ہوں گے مظاہرین نے اعلان کیا کہ تفریح ایونٹ کے نام پر کسی کو اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے ۔
سرکاری وسائل پر اب اسلام آباد کی خوشنودی کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے کشمیر کا پرچم اٹھا کر جیوے کشمیر کے نعرے لگانے والے بچوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرکے جو ظلم کیا گیا اس کا انتقام دنیا دیکھے گی مقررین نے کہا کہ جو خطہ پاکستان کے اپنے آئین کے تحت اس کا حصہ نہیں وہاں اپنے وطن کے نعرے لگانے پر دہشت گردی ایکٹ کا نفاذ بھارتی جبر سے بڑھ کر ظلم ہے طلبہ کشمیر کے نعرے لگانے کے بعد جب تصادم کروایا گیا اور لاٹھی چارج کا ناٹک رچا وہاں نہیں تھے ہمارے پاس ثبوت ہیں مگر ان کے نعروں سے خفا قوتوں نے انہی سر پھرے حریت پسند وں کو جلاؤ گھیراؤ کا مرتکب ٹھرا کر مقامی مخبروں کی ایماء پر ان پر دہشت گردی ایکٹ لگایا ہے مگر ہم واضع کرتے ہیں جس طرح صدارتی آرڈیننس کی واپسی کروائی تھی اس طرح والی بال میچ میں مخصوص گروہ کی ایماء پر درج ایف آئی آر کی واپسی بھی کروائیں گے اور اسیران کی غیر مشروط رہا ئی بھی کرنا ہوگی بصورت دیگر آج صرف راولاکوٹ کے تعلیمی اداروں سے طلبہ و طالبات سڑکوں پر نکلے اگلی کال پر پورے کشمیر کے ہر تعلیمی ادارے سے جب طلبہ وطالبات بائر نکلیں گئے تو حکمران طبقے کو اپنی نشستوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے رہائی تحریک میں طلبہ ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے کشمیر بھر میں احتجاج کے ساتھ بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو یاداشتیں دینے کے ساتھ ہر سخت اقدام اٹھائیں گےاب بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کے بائر دھرنے اورمظاہرے کریں گے۔
آزادی پسند طلبہ تنظیموں کے جلسہ سے طلبہ رہنماؤں نے ایف آئی آریں ختم کرنے، نوجوانوں کو غیر مشروط رہا کرنے اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مقررہ مہلت تک نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو پھر حالات کی ذمہ داری حکام پر عائد ہو گی۔
واپس کریں