دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا چاہیے۔
No image پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز میں آرمی چیف نے کوئی سیاسی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ برسلز میں آرمی چیف نے کسی معافی کا ذکر نہیں کیا، 9 مئی صرف فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، برسلز میں تقریب میں سیکڑوں افراد موجود تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تقریب میں شریک افراد نے فیلڈ مارشل کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کسی کو انٹرویو نہیں دیا، فیلڈ مارشل کی باتوں کو انٹرویو میں ذاتی مقاصد کیلئے پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ذمے داران اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں آنا ہوگا، ایک شخص جو قانونی طور پر غلط حرکت کرتا ہے اُسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا، جرم کا سامنا کرنا ہوگا۔
واپس کریں