
چین کی ایک کمپنی Betavolt نے حال ہی میں ایک نئی قسم کی نیوکلئیر بیٹری BV100 متعارف کروائی ہے، جو سائز میں تو ایک سکہ جتنی چھوٹی ہے، مگر اس میں 50 سال تک بغیر کسی چارجنگ یا دیکھ بھال کے بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے
یقیناً جب لفظ "نیوکلئیر" آتا ہے تو ذہن میں پہلا خیال خطرے کا آتا ہے، مگر یہاں معاملہ کچھ مختلف ہے۔
یہ بیٹری Nickel-63 نامی ایک تابکار مادے سے توانائی حاصل کرتی ہے، جو انتہائی کم توانائی والی بیٹا شعاعیں خارج کرتا ہے۔ اس کی حفاظت کے لیے اسے مصنوعی ڈائمنڈ سیمی کنڈکٹرز کے درمیان محفوظ کیا گیا ہے، جو نہ صرف ریڈیئیشن کو روکتے ہیں بلکہ توانائی کو مؤثر طریقے سے برقی کرنٹ میں تبدیل بھی کرتے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ بیٹری جب ختم ہوتی ہے تو یہ Nickel-63 خود بخود عام کاپر (تانبا) میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو کہ ماحول دوست اور محفوظ ہوتا ہے۔
لہٰذا اس ایجاد کو نہایت محفوظ اور ماحول دوست قرار دیا جا رہا ہے۔
کیا یہ بیٹری موبائل فون میں استعمال ہو سکتی ہے؟
کیونکہ اس بیٹری کا موجودہ ماڈل BV100 صرف 100 مائیکرو واٹ بجلی فراہم کرتا ہے، جبکہ ایک اسمارٹ فون کو عام طور پر 2 سے 5 واٹ تک کی ضرورت ہوتی ہے۔
البتہ، کمپنی مستقبل میں 1 واٹ یا اس سے زیادہ طاقت کی بیٹری پر کام کر رہی ہے، جو مختلف جدید آلات میں استعمال کی جا سکے گی , ممکن ہے کل کو موبائل فونز بھی اس فہرست میں شامل ہوں۔
اس وقت یہ بیٹری تقریباً 500 امریکی ڈالر میں دستیاب ہے، اس لیے یہ ابھی صرف صنعتی، طبی یا سائنسی سطح پر مخصوص مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی ہے ، لیکن کمرشل بنیادوں پر بننے کے بعد اس کی قیمت کافی کم ہو سکتی ہے
شاید وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ہمیں موبائل چارج کرنے کی پریشانی سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے۔
واپس کریں