دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یاد رکھیں ۔ اظہر سید
No image یاد رکھیں جب میڈیا میں سلائی مشین کی نیو جرسی پراپرٹی کی خبریں آنا شروع ہوئیں ساہیوال میں ایک فیملی دہشت گردی کے الزام میں قتل ہوئی ،سانحہ کی تحقیقات معافی تلافی کے زریعے ختم کر دی گئیں ۔قوم کو آج تک نہیں پتہ چلا فائرنگ کا حکم کس نے دیا تھا ۔اس سانحہ نے شوکت خانم کے چندے سے مغربی ملکوں میں خاندان کے نام جائیدادیں بنانے کی خبریں روک دیں ۔یاد رکھیں ایک ایمنسٹی اسکیم صرف شوکت خانم کے مالکان کی بیرون ملک جائیدادوں کو وائٹ کرنے کیلئے استمال ہوئیں ۔یاد رکھیں برطانیہ میں ایک شخص جو منی لانڈرنگ میں گرفتار ہے وہ نوسر باز کو "بڑا چندہ"دینے والوں میں سے بھی ہے ۔
یاد رکھیں نوسر باز کی پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ تاحال نہیں نپٹایا گیا ۔
یاد رکھیں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے صدارتی آرڈر کو آئین شکنی قرار دیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمرانڈوز نے نوسر باز کو اس کیس میں ضمانت دے دی تھی ۔
یاد رکھیں تحریک عدم اعتماد میں آئین شکنی کرنے والے دونوں مرکزی کردار دندان ساز سابق صدر اور اسپیکر ملک سے فرار ہو چکے ہیں ۔
یاد رکھیں ایم آئی سکس کا سول ایجنٹ انیل مسرت سابق اسپیکر ،دندان ساز صدر ،سابق ٹھگنا چیف جسٹس سمیت نوسر باز کو مسلط کرنے والے مرکزی کرداروں کا لندن میں میزبان ہوتا ہے ۔
یاد رکھیں انیل مسرت نوسر باز کو مسلط کرنے والے درجن سے زیادہ کرداروں کو برطانیہ میں بطور پراپرٹی ایڈوائزر فلیٹ ،گھر اور کمرشل پراپرٹی خرید کر دینے میں سہولت کار بھی ہے ۔
یاد رکھیں ملک ریاض اور انیل مسرت دونوں لندن میں بعض کرداروں کو پراپرٹی خرید کر دینے میں سہولت کار اور شراکت دار بھی ہیں ۔
یاد رکھیں ملک ریاض جو کبھی مالکان کی آنکھوں کا تارہ تھا اب معید پیرزادہ،شاہین صہبائی ،وجاہت ایس خان سمیت متعدد سابق حلیفوں کی طرح ڈبل ایجنٹ بن چکا ہے اور عرب امارات میں انعام کے طور پر امارات کے ہی قوانین نرم کر کے رئیل اسٹیٹ میں کام کرنے کی اجازت حاصل کر چکا ہے ۔
یاد رکھیں مالکوں کے خلاف بیرون ملک بیٹھ کر جہاد کے نعرے بلند کرنے والے کرداروں کے سہولت کار بعض جج ابھی بھی عدالتوں میں موجود ہیں ۔
یاد رکھیں چین مخالف سابق انفراسٹرکچر ختم کرنا بہت پیچیدہ اور نازک آپریشن ہے جیسے کامیابی سے مکمل کرنے میں دو تین سال لگ جائیں گے ۔
یاد رکھیں فوج مخالف اور نوسر باز کی حمایت کرنے والے بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ملنے والی پزیرائی پاکستان میں موبائل فون استمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد سے بھی بڑھ جاتی ہے اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو اس پزیرائی سے جو آمدن حاصل ہوتی ہے وہ بیرون ملک قائم سائبر سیلوں کی وجہ سے ہے جنہیں ان ممالک کی ایجنسیاں اپنے سیکرٹ فنڈ سے پیسے دیتی ہیں ۔
واپس کریں