دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گیارہ مئی کی ہڑتال میں شمولیت کا الزام عائد کر کے سرکاری سکول ٹیچر کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔
No image راولاکوٹ( آصف اشرف ) محکمہ تعلیم مردانہ ضلع پونچھ کے ڈی ای او کے جاری حکم نامہ میں بواہز مڈل سکول نامنوٹہ کے این ٹی ایس ٹیچر صہیب عارف کو اس الزام پر کہ وہ حکومت مخالف تقاریر کر کے عوام کو مشتعل کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کا یہ اقدام گورنمنٹ سرونٹس کنڈیکٹ اور ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کی خلاف ورزی ہے۔ اس حکم نامہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ صہیب عارف مس کنڈیکٹ اور بدعملی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا ریموول فرام سروس کیا جاتا ہے۔
اس برطرفی پر سکول ٹیچر ز آرگنائزیشن کشمیر کے صدر سردار تاصف شاہین نے ناظم اعلی تعلیمات کو خط لکھ کر احتجاج کیا اور کہا کہ بغیر سماعت کیے ملازم کو برطرف کرنا نا انصافی ہے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائے گا صہیب عارف قوم پرست کشمیری لیڈر لیاقت حیات کے بھانجے ہیں جو گزشتہ سال این ٹی ایس میں کامیاب ہو کر سکول ٹیچر بھارتی ہوئے مگر انہیں قوم پرست رہنما بن کر سیاست میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر کے نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گیارہ مئی کو آزاد کشمیر بھر سے لانگ مارچ کر کے کشمیر ی قوم درالحکومت مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے گھیراؤ کے نکل رہی ہے جس کال کا مقصد آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دلا کر کشمیر کے بجلی بلز سے ٹیکسوں کا خاتمہ آٹا اور بجلی گلگت بلتستان جتنی قیمت پر بلا تخصیص ہر صارف کو مہیاء کروانا اور مراعات یافتہ طبقے کی ٹیکسوں سے عیاشی ختم کروانا ہے ان مقاصد کے لیے گیارہ ماہ سے کشمیر میں تحریک جاری ہے۔

واپس کریں