دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اڈیالہ جیل۔85 فیصد وژن کھونے کی رپورٹ بالکل درست نہیں۔پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی رپورٹ
No image صحافی زاہد گشکوری نے عمران نیازی کے حوالے سے آج یہ تازہ خبر دی ہے:
“ 15 فروری کو تقریباً دوپہر 1:35 بجے ڈاکٹروں کی ٹیم جدید آلات کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی۔ قیادت ڈاکٹر ندیم قریشی (الشفا، ریٹینا اسپیشلسٹ) اور ڈاکٹر عارف (سربراہ پمز آئی ڈیپارٹمنٹ) نے کی۔ ایمبولینس میں سلِٹ لیمپ، OCT اسکین وغیرہ سمیت تمام ضروری آلات موجود تھے۔ عمران خان کا مکمل معائنہ اور علاج کیا گیا۔
معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر مرزا اور بیرسٹر گوہر علی خان کو ویڈیو لنک پر اپ ڈیٹ دیا۔ عمران خان کی دونوں آنکھوں میں کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔ دائیں آنکھ تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور نظر بتدریج درست ہو رہی ہے۔ 85 فیصد وژن کھونے کی رپورٹ بالکل درست نہیں۔ عمر رسیدگی کی وجہ سے دھندلا پن اور انفیکشن تھا جو بتدریج ٹھیک ہو رہا ہے۔ سوجن تقریباً ختم ہو چکی ہے۔
مریض کو ابھی بھی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ مریض کو الشفا منتقل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج ہوگا۔ وہاں ڈاکٹر قریشی اور ڈاکٹر عامر اعوان علاج کریں گے۔ 25 فروری کو انجیکشن کی دوسری خوراک دی جائے گی۔ یہ دوا تین ہفتے پہلے پمز میں دی گئی تھی۔ اگر کسی سطح پر ضرورت پڑی تو اینجیوگرام یا لیزر بھی کیا جا سکتا ہے۔
عمران خان علاج سے مطمئن تھے اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ بشریٰ بی بی نے بھی ملاقات کی اور کل دوبارہ ملاقات کریں گی۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جا رہی ہے، جبکہ رپورٹ کی سمری وزیرِ اعظم آفس کو بھی بھیج دی گئی ہے۔ یہ معلومات میں نے متعدد ذرائع سے حاصل کی ہیں اور دونوں جانب سے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔”
زاہد گشکوری
اب آپ روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے رہیں کہ نیازی کی صحت سے متعلق کوئی بھی اچھی خبر آتی ہے تو اس پر سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ردِعمل نیازی کی مبینہ “گھوسٹ سسٹرز” اور اس کے یوٹھیوں کی جانب سے آتا ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں آزاد نیازی کے بجائے پابندِ سلاسل نیازی زیادہ پسند ہے،
جو صحت مند عمران کے مقابلے میں بیمار عمران میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں،
اور جو عمران کو زندہ سے زیادہ مردہ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے۔
ویسے نیازی، جو خود ساری عمر لاشوں کی سیاست کرتا رہا، اب اس کی اپنی لاش پر اس کے علاوہ اور کیا ہو سکتا ہے؟
بشکریہ۔طاہر سواتی
واپس کریں