دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
محبانِ اردو مردان۔پندرہ روزہ تنقیدی اجلاس ۔ مختصر رپورٹ
No image محبانِ اردو مردان کا پندرہ روزہ تنقیدی اجلاس مورخہ 09 فروری 2026ء بروز اتوار، دوپہر 3 بجے، بمقام دفتر پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بینک روڈ مردان منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ملک لیث محمد نے کی جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت واصف علی واصف نے حاصل کی۔
اجلاس کے آغاز میں تعزیتی قرارداد پیش کی گئی جس میں اردو کے معروف شاعر اعتبار ساجد کی وفات، پروفیسر سبحان غنی کی بھابھی اور مدثر عباس کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی بھرپور مذمت بھی کی گئی۔
بعد ازاں تہنیتی قرارداد کے تحت پروفیسر گوہر نوید کو افغان ٹی وی کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ پر مبارک باد پیش کی گئی۔
پچھلے اجلاس کی روداد جنرل سیکرٹری محبانِ اردو مردان محمد فواد انور نے پیش کی۔
اجلاس کے ادبی حصے میں مریم امتیاز اعوان کا افسانہ "کشش" زیرِ بحث آیا، جس پر شرکاء نے تفصیلی گفتگو اور تنقیدی آراء پیش کیں۔
اجلاس کے دوسرے حصے میں آزاد مشاعرہ منعقد ہوا جس میں
ملک لیث محمد، پروفیسر سبحان غنی، نصیر بٹ، واصف علی واصف، پروفیسر گوہر نوید، مدثر عباس، عبدالرزاق، مظہر جاوید، عزیز عادل، شاہد انور شیرازی، محسن مومند، اکرام صاحب، حمزہ اشرف ایڈووکیٹ، فضل مالک اور محمد فواد انور نے کلام پیش کیا۔
اس موقع پر انورزیاد نے محمد رفیع کا گیت سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
دیگر شرکاء میں ارم امتیاز اعوان، مریم امتیاز اعوان اور ہارون اعوان شامل تھے۔
اجلاس خوشگوار ادبی ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
بشکریہ۔اللہ داد صدیقی
واپس کریں