دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سکیورٹی خدشات، بنگلادیش نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا
No image بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے بھارت میں مزید 3 اہم سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز عارضی طور پر بند کرنےکا اعلان کردیا۔بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہو چکی ہیں، تازہ فیصلے کے تحت بھارتی شہریوں کیلئے کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ تمام اقسام کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق کولکتہ میں بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں جبکہ ممبئی اور چنئی میں سیاحتی سمیت دیگر تمام ویزوں کی خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
بنگلادیشی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت میں جن مشنز میں سکیورٹی سے متعلق واقعات پیش آئے ہیں وہاں ویزا خدمات معطل کی گئی ہیں اور یہ فیصلہ مکمل طور پر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 22 دسمبر کو بنگلا دیش نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن، تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن اور سلی گوڑی میں قائم ویزا سینٹر میں ویزا اور قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔
واپس کریں