دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آپریشن مہادیو کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم کا نیا سلسلہ ڈھا یا جا رہا ہے۔جموں وکشمیر لبریشن سیل
No image لاہور(نامہ نگار)کشمیر سنٹر لاہور جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پرشاہراہ قائداعظم پر دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیانیز بھارتی مظالم پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔ دستخطی مہم میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 ء کے اقدامات کی مذمت کی۔ دستخطی مہم میں سابق وزیرحکومت ناصر حسین ڈار، ممبرضلع کونسل راجہ محمد شفیق، سکھ کیمونیٹی کے رہنما اور کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرممپال سنگھ، ممتاز عالم دین علامہ مشتاق قادری، عالمی سیاح معروف سکاؤٹس لیڈر مقصود چغتائی، سابق مسٹر پاکستان محمود خان کشمیری، لاہور ریڈرز کلب کے فیصل ربانی، شیخ امجد حسین، فاروق منہاس ایڈووکیٹ سمیت مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں،تاجروں، طالب علموں،اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی بھرپورالفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے 5اگست کے اقدام کو نہ صرف فوری واپس لے بلکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلو م عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیے جانے کے استصواب رائے کا انعقاد یقینی بنائے۔
شہریوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں، نوجوانوں کو ماورائے عدالت شہید کرنے، غیر ریاستی افراد کو آباد کرنے اور انھیں پچاس لاکھ سے زائد ڈومیسائل جاری کرنے، عام دیہاتیوں کی زمینیں زبردستی ہتھیانے اور غیرریاستی افراد کو فروخت کرنے جیسے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور بھارت کو ایسے اقدامات سے باز رکھیں جو کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں اور انسانی حقوق کے عالمی چارٹرز کے خلاف ہیں۔ دستخطی مہم صبح گیارہ سے شام چار بجے تک جاری رہی۔اس موقع پر شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کو بے نقاب کرنے والی دستاویزی ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔اس موقع پر مقصود چغتائی نے ایک قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔
ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جس طرح معرکہ بنیان مرصوص میں پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کھائی اور اب وہ آپریشن مہادیو کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم کا نیا سلسلہ ڈھا رہاہے، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس طرح کے آپریشنز کی آڑ میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری روکے۔
واپس کریں