دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس
No image اسلام آباد:(نامہ نگار) آل پارٹیز حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام میرواعظ مولانا محمد فاروق شہید ، خواجہ عبد الغنی لون اور شہداء حول کی برسی کے انتظامات کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اجلاس کا مقصد میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔
اجلاس میں سابق کنوینر محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی، محترمہ شمیم شال، نثار مرزا، عبد المجید ڈار، مشتاق احمد بٹ، جموں و کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان اور انچارج میڈیا نجیب الغفور خان نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہداء کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔
اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ 21 مئی کو صبح 11 بجے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں حکومت کے وزراء، حریت قائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
واپس کریں