دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خلیق الرحمان سیفی ۔ پیشہ ورانہ جدوجہد اور انسانی اقدار کا حسین امتزاج
No image خلیق الرحمان سیفی اسلام آباد ہائی کورٹ کے معروف وکیل ہیں،زمانہ طالب علمی میں اسلامی انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کی معروف طلبہ تنظیم جیسکو کے روح رواں رہے ہیں۔اس وقت اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سرگرم رکن اور ایک اسلامی اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ آذاد جموں و کشمیر لیبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں ۔علاوہ ازیں کئی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے قانونی مشیر بھی ہیں۔ وادی کشمیر کے پرفضا مقام حویلی،ممتاز آباد سے آبائی تعلق رکھتے ہیں اورایک عرصہ سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔
قانون کی دنیا میں پیشہ وارانہ جدوجہد کرنے والے وکلاء صرف مقدمات جیتنے یا ہارنے پر توجہ دیتے ہیں لیکن خلیق الرحمان سیفی کی شخصیت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔ وہ نہ صرف آئینی و قانونی اور اسلامی علوم پر عبور رکھتے ہیں بلکہ اخلاقی اقدار اور انسانی ہمدردی کو بھی مقدم رکھتے ہیں۔ جناب سیفی عدلیہ اور بار ایسوسی ایشن میں متاثرین اور مظلومین کی وکالت کرنے کے حوالے سے معروف ہیں،عدالتوں کے جسٹس اور جج صاحبان ان کے بطور بہترین قانونی ماہر اور ان کے بے داغ کردار کے معترف ہیں اور اسی باعث انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس بات کا مشاہدہ ناچیز نے خود کیا ہے۔
ناچیز زاتی طور پر جانتا ہے کہ کئی مقدمات میں انہوں نے بغیر اپنی فیس کے قانونی جنگ جیت کر متاثرین کو ریلیف دلوایا ہے اوران کا انسانی ہمدردی کا یہ مقدس عمل ابھی بھی جاری ہے۔
ناچیز کے ایک مقدمے میں بھی وہ کامیابی کے ساتھ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں پورے عدالتی عمل میں انہوں نے نہ صرف قانونی طریقہ کار کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا ہوا ہے بلکہ ناچیز پریشانیوں کو بھی اپنا بنا لیا ہے۔ جناب سیفی کی لگن محنت اور ایمانداری نے مجھ ناچیز کو بار بار یقین دلایا ہے کہ انصاف صرف عدالتوں میں نہیں بلکہ اچھے انسانوں کے وجود میں بھی موجود ہوتا ہے۔ دکھاوے سے دور رہتے ہیں اور اپنی باتوں میں وزن رکھتے ہیں۔ جب بھی اپنے مقدمہ یا اور بھی کسی حوالے سے گفتگو ہوتی ہے تو سنجیدگی اور سمجھداری سے مشورہ دیتے ہیں۔جناب سیفی کے رویے نے تعلق کو محض وکیل اور کلائنٹ کے تعلق سے نکال کر بھائیوں جیسا بنا دیا ہے۔
گویا اب وہ صرف ناچیز کے وکیل نہیں رہے بلکہ ایک ایسے رفیق بن چکے ہیں جن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے گویا انہوں نے ثابت کیا کہ پیشہ ورانہ تعلقات بھی ذاتی احترام اور محبت پر قائم ہو سکتے ہیں۔ ان کی پیشہ وارانہ محنت نے صرف ناچیز کو قانونی میدان میں سہارا فراہم کیا بلکہ ناچیز کو زندگی میں ایک اچھا انسان بھی عطا کیا،اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
مخلص انسان وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہے اور جب یہ دونوں صفات ایک ہی انسان میں جمع ہو جائیں تو اس کے ساتھ تعلق بڑھ کر بھائی چارے میں بدل جاتا ہے۔ خلیق الرحمان سیفی ایڈووکیٹ کےساتھ ناچیز کا تعلق بھی ایک بھائی جیسا بن چکا ہے۔ اللہ کریم سے دعا گو ہوں کہ جناب خلیق الرحمان سیفی ایڈووکیٹ کی زندگی میں برکتیں آتی رہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیاں بڑھیں اور ان کا اعلی کردار دوسروں کے لیے نمونہ بنتا رہے۔ جناب سیفی جیسے درد دل رکھنے والے انسان ہی معاشرے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنے پیشے میں کامیاب ہوتے ہیں بلکہ ملنے والوں کے دلوں میں بھی جلد اپنی جگہ بنا لیتے ہیں۔ جناب خلیق الرحمان سیفی،آپ کا شکریہ۔
آپ کے لیئے دعا گو۔ احتشام الحق شامی
قانونی مشورے کے لیئے خلیق الرحمان سیفی ایڈووکیٹ صاحب سے رابطہ کے لیئے ان کا فون نمبر 03335934066
واپس کریں